پنجاب کا سیلاب، کہیں ہماری آزمائش تو نہیں؟


🖊️خامہ بکف محمد عادل ارریاوی

__________________________________


قارئین کرام! یہ بہت بڑے رنج و الم کی بات ہے کہ کچھ دنوں سے کئی ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ ہمارے ملک ہندوستان کی مشہور و معروف ریاست پنجاب جو زرخیز زمین اور کھیتوں کی خوبصورتی کے لیے مشہور و معروف ہے وہ ہمیں ہر سال بے شمار غلہ و اناج وغیرہ فراہم کرتی ہے، آج کل ایک بڑی قدرتی آفت یعنی سیلاب کی شکار ہے۔ شدید بارش اور دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے کئی گاؤں اور شہر پانی میں ڈوب کر رہ گئے ہیں، لوگوں کے گھر، کھیت، مویشی اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ بےشمار افراد اس کی گرفت میں آچکے ہیں،کئی گھر تباہ و برباد ہوکر پانی میں آمیز ہوگئے ہیں، ہمیں اس موقع پر جتنا ہوسکے امداد فراہم کرنی چاہیے اور مخصوص دعاؤں میں یاد کرنا چاہیے، یہ ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔کیونکہ یہ واقعہ آج ان کے ساتھ پیش آیا ہے خدانخواستہ کل ہمارے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے، اس لئے ہم گناہوں سے بچیں،خوفِ خدا دل میں ہمیشہ رکھیں اللّٰہ تعالیٰ کی پکڑ بڑا سخت ہے، اللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھیں، اسی میں کامیابی وکامرانی ہے ۔

اللّٰہ ربّ العزت سب کی جان و مال کی مکمل حفاظت فرمائے، تمام مصیبتوں اور بلاؤں سے ہم سب کی مکمل حفاظت فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔