اے اہلِ ایمان اپنے ایمان کی حفاظت کی فکر کریں 🍂
     ایمان
یہ ایک قیمتی متاع ہے 
،یہ ایسی گراں
 مایہ شۓ ہے جو انسان کے جان ، مال 
،عزت آبرو 
زمین اور آسمان اور اسکے درمیان کے تمام چیزوں سے بہترین اگر کوئی چیز ہے تو وہ ایمان ہے 

اپنے عقائد کو درست کرنا اتنا ضروری ہے جتنا مرضی سے صحت کیلئے علاج ضروری ہے 

عقائد کا معاملہ یہ دنیا اور آخرت دونوں جہاں کے سنوارنے یا بگاڑنے کا معاملہ ہے 


عقائد درست ہوں گے تو آخرت بہرحال کامیاب ہو جائے گی 
اور اگر خدانخواستہ ایک عقیدہ بھی خراب ہوا تو دنیا اور آخرت دونوں برباد ہو جائے گی 

دل کی ایک رگ کام کرنا بند کردے تو انسان کی موت کیلئے کافی ہے بعینہ اسی طرح ایک عقیدہ کا نادرست ہونا یہ انسان کی دونوں جہاں کی موت کیلئے کافی ہے 

دنیا کی موت۔       
!!
دنیا کی موت کہ اسکی روح کی موت ہے خواہ جسم  کتنا قوی اور مضبوط ہو 
اور آخرت کی موت تو ظاہر ہے