کہیں ہم بخشے بغیر نہ رہ جائیں…
آج رمضان کا آخری روزہ ہے…
دل ایک عجیب سی گھبراہٹ میں ہے…
کہ نہ جانے یہ موقع
دوبارہ نصیب ہوگا بھی یا نہیں۔
ہم نے اس رمضان میں کیا کیا؟
کتنا روئے؟
کتنی سچی توبہ کی؟
کتنی بار دل سے کہا
“یا اللہ! ہمیں معاف کر دے…”
یا پھر
ہم نے دن گزار دیے،
راتیں گزار دی
اور خود کو یہ کہہ کر مطمئن کر لیا
کہ ابھی وقت باقی ہے۔
مگر اب…
وقت ختم ہونے کو ہے۔
چند گھنٹے باقی ہے
اور رب کو منانے کے لیے ایک لب کشائی کافی ہے
اور سب سے بڑا خوف یہ نہیں
کہ رمضان جا رہا ہے…
بلکہ یہ ہے کہ
کہیں ہم مغفرت ہوئے بغیر نہ رہ جائیں۔
وہ لوگ کتنے خوش نصیب ہوں گے
جن کے گناہ معاف ہو چکے ہوں گے…
اور ہم…؟
کیا ہم بھی ان میں شامل ہیں
یا ابھی تک غفلت میں کھڑے ہیں؟
ابھی بھی وقت ہے
ابھی سانس باقی ہے…
اپنے رب کے سامنے جھک جائیں،
دل سے توبہ کریں،
رو کر مانگ لیں…
کہ اگر آج بھی نہ مانگا
تو شاید پھر موقع نہ ملے۔
یہ آخری موقع ہو سکتا ہے…
کہیں ہم بخشے بغیر نہ رہ جائیں…
یا اللہ تعالیٰ
ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرما دیجئے
آپ سب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست
🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻
عائشہ ❤