ایک مرتبہ خلیفہ ہارون الرشید عباسی نے قاضی امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ فالودہ اور لوزینہ (یہ ایک اعلی قسم کا حلوہ تھا)کے بارے میں آپ کا کیا فیصلہ ہے؟ دونوں میں کون سا اعلی ہے ؟
،،آپ نے کہا 
اے امیر المومنین! دونوں فریق جب تک حاضر نہ ہوں میں فیصلہ نہیں کرتا'' خلیفہ ہارون الرشید عباسی نے دونوں چیزیں منگوا دیں، اب امام ابویوسف نے لقمہ پر لقمہ مارنا شروع کر دیا ،کبھی فالودہ میں سے کھاتے اور کبھی لوزینہ میں سے ،،جب دونوں پیالے آدھے کر دیے تو بولے "اے امیر المومنین !میں نے اب تک کوئی دو مدِ مقابل ان سے زیادہ لڑنے والے نہیں دیکھے جب بھی میں نے ایک کے حق میں فیصلہ دینے کا ارادہ کیا تو دوسرے نے فورا اپنی دلیل پیش کردی

رمضان المبارک ۲۷