کچھ لوگ کہتے ہیں اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں 
ہم کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے یہاں نہ دیر ہے اور نہ ہی اندھیر ہے
بس ہر چیز کا ایک مقرر وقت ہے
ایک نظام ہے 
صبر کرے اور شکر کرے
اپنے آپ کو حوصلہ دے 
جب زندگی مشکل لگنے لگے تو ہار ماننے کے
 بجائے خود کو یاد دلاؤ کہ
اللہ نے تمہیں کمزور نہیں بنایا۔
راستے مشکل ہو سکتے ہیں،
لوگ ساتھ چھوڑ سکتے ہیں،
اور حالات تمہیں آزما سکتے ہیں…
کبھی ایسا بھی ہوگا کہ تمہاری محنت کا صلہ فوراً نہیں ملے گا،
تمہاری نیت کو غلط سمجھا جائے گا،
اور تمہاری خاموشی کو کمزوری سمجھ لیا جائے گا۔
کچھ لمحے ایسے آئیں گے جب دل تھک جائے گا،
آنکھیں نم ہو جائیں گی،
اور یوں لگے گا جیسے سب راستے بند ہو گئے ہوں۔
مگر یاد رکھو…
جو شخص اپنے رب پر یقین رکھتا ہے وہ کبھی ٹوٹتا نہیں۔
کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا رب ہر حال دیکھ رہا ہے،
ہر آنسو گن رہا ہے،
اور ہر صبر کا بہترین بدلہ دینے والا ہے۔
اللہ کبھی اپنے بندے کو بے سہارا نہیں چھوڑتا،
وہ آزماتا ضرور ہے مگر تنہا نہیں چھوڑتا۔
وہ دیر ضرور کرتا ہے مگر مایوس نہیں کرتا۔
ہر رات کے بعد صبح ضرور آتی ہے،
اور ہر مشکل کے بعد آسانی بھی۔
آندھیاں چاہے کتنی ہی تیز کیوں نہ ہوں،
مضبوط درخت اپنی جڑوں کی وجہ سے قائم رہتے ہیں۔
بس تم بھی اپنے ایمان کو مضبوط رکھو،
اپنے رب سے امید کا دامن مت چھوڑو،
اور قدم بڑھاتے رہو۔
کیونکہ کبھی کبھی اللہ تمہیں وہاں تک پہنچانے کے لیے
مشکل راستوں سے گزار دیتا ہے
جہاں تمہاری دعا تمہیں لے جانا چاہتی تھی۔
بس چلتے رہو…
ہمت مت ہارو،
مایوسی کو اپنے دل میں جگہ مت دو۔
کیونکہ اللہ اُن لوگوں کو کبھی خالی نہیں لوٹاتا
جو صبر کرتے ہیں
جو شکر کرتے ہیں
اور امید کے ساتھ
اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
اور یاد رکھو…
آج کی آزمائش ہی کل کی کامیابی کی بنیاد بنتی ہے۔ 
عائشہ ❤