*اجتماعی دعا*


یا اللہ یا رحمٰن یا رحیم ہم نے جو کچھ پڑھا اس میں جو لفظاً معنىً قصداً عمداً جو اغلاط سر زد ہو گئے ہوں انہیں معاف فرما، صحیح صحیح کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما، تو جو اپنی شانِ الہیت کے ذریعے ثواب عطا کرے وہ سب سے پہلے ہماری جانب سے نبی آخر الزماں ﷺ کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں شرف قبولیت عطا فرما۔


حضور ﷺ کے توسّل سے ایک لاکھ چوبیس ہزار یا دو لاکھ چوبیس ہزار کم و بیش انبیاء کرام علیہم السلام کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں شرفِ قبولیت عطا فرما، حضور ﷺ کے توسّل صحابہ صحابیات تابعین و تابعات، تبع تابعین و تبع تابعات، خلفائے راشدین آئمہ مجتہدین کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں شرف قبولیت عطا فرما،

حضور ﷺ کے توسّل سے اولیاء، اصفیاء اتقیاء علماء کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں شرف قبولیت عطا فرما،

حضور ﷺ کے توسّل سے صالحین و صالحات کی ارواح کو اس کا ثواب پیش کرتے ہیں شرف قبولیت عطا فرما،


یا اللہ جو مسلمان بھائی پریشان حال ہیں انکی پریشانی کو دور فرما،

جو بیمار ہیں انہیں شفائے کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرّه عطا فرما،

جو مقروض ہوں انہیں قرض سے سبکدوشی عطا فرما،

جو بے روزگار ہوں انہیں بہتر سے بہتر رزق عطا فرما،

رزق حلال کھانے کمانے کی توفیق عطا فرما،

ہماری کھیتی باڑیوں میں برکت عطا فرما،

ہماری فصلوں میں برکت عطا فرما،

یااللہ جہاں بھی مسلمان بھائی پریشان حال ہیں انکے حال زار پر رحم فرما،

بالخصوص تو فلسطین اور سوڈان کے مسلمانوں پر رحم فرما اور ظالمین کو نیست و نابود فرما، یا اللہ تو مسلمانوں کو کھویا ہوا وقار دوبارہ عطا فرما، ہمارے حال زار پر رحم فرما، ہماری نسلوں میں برکتیں عطا فرما، یا اللہ جو قید میں ہوں انکی رہائی کے لیے بہتر سے بہتر سبب مہیا فرما، جو بے اولاد ہوں انہیں بہتر سے بہتر اولاد عطا فرما، یا اللہ ہم گناہگار ہیں سیاہ کار ہیں بدکردار ہیں تو ہمارے حال زار پر رحم فرما ہماری عزت و آبرو کی حفاظت فرما،


ہماری مساجد مدارس خانکاہوں کی حفاظت فرما ہماری وقف کی زمینوں کی حفاظت فرما، ہمارے علماء کرام ائمہ کرام کی حفاظت فرما یا اللہ پردہ غیبی سے ہماری مدد فرما،

ہمیں نماز پڑھنے کا ذوق و شوق پیدا فرما، سجدوں کی لذتیں عطا فرما، ہم کو اپنے والدین کا فرما بردار بنا، والدین کو عمر دراز عطا فرما، بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت کرنے کی توفیق عطا فرما،

یا اللہ۔۔۔۔۔۔۔ صدیق اکبر کی صداقت کا صدقہ عطا فرما

فاروق کے اعظم کی عدالت کا صدقہ عطا فرما،

عثمان غنی کی سخاوت کا صدقہ عطا فرما،

حضرت علی کی شجاعت کا صدقہ عطا فرما،

امام اعظم کی امامت کا صدقہ عطا فرما

غوث اعظم کی کرامت کا صدقہ عطا فرما۔

ہمارے بازوں میں طاقت و قوت عطا فرما،

یا اللہ جو مانگ لیا وہ عطا فرما، اور جو مانگنے سے رہ گیا ہے اور ہمارے حق میں بہتر وہ بھی عطا فرمادے،

ہمیں عبادت و ریاضت کا شوق پیدا فرما اسلام کے دشمنوں کو نست و نابود فرما۔

ہماری تمام دعاؤں کو حضور کے توسّل سے قبول فرما اور سب کچھ عطا فرما جو ہمارے لیے بہتر ہے ، ایمان پر خاتمہ فرما۔

*آمیـــــــــــــــــن یــــا رب الــــــــعـــــــالــــــمـــــیــن بجاہ النبی الکریم ﷺ*


*✍️متعلم الجامعۃ الاشرفیہ✍️*