ایرانی رہنما رخصت ہوگئے، اب تو بزدل حکمراں مزید ذلت کا سامنا کریں گے، فرزان ابلیس خوشی میں نہاگئے، اہل نظر میں غم کی لہر ہے، وہ تو اپنی زندگی کے آخری سانسیں کفر کے خلاف صرف کرگیا، ہزار مذہبی اختلاف صحیح، یہ بات اپنی جگہ پر کہ وہ ہزاروں سنی مسلم کے قاتل تھے، شیعی تھے، اثنا عشری تھے جو فرقہ بالاتفاق کافر ہے، _ان اللہ لیؤید الدین بالرجل الفاجر_ حدیث رہنما ہے تاہم ان کا ذاتی معاملہ بارگاہ ایزدی میں کیا ہوا، وہ شہید ہے یا ملعون ؟ سب خدا حوالہ مگر اسلام کی جو خدمت اس نے کی، بیت القدس اور اہل بیت القدس کی جو معاونت اس نے کی وہ سُنِّیوں پر طمانچہ ہے، ایک اکیلا کفر کے مقابلہ سینہ سپر رہا، تن تنہا ایوان باطل کو لرزاتا رہا، کفر کو مجبوراً مل کر موت کے گھاٹ اتارنا پڑا، اس نے گردن کٹادی مگر کبھی جھکائی نہیں، سب سنی حکمراں تماشائی بنے رہے، گیدڑ بنے رہے، یہ تو اب اور پستیاں درج کرائیں گے، اتحاد قائم کرنا ان کی شان کبریائی کے خلاف ہے اور تو اور افسوس صد افسوس اس درمیان دو ریاستیں جن کا مقصدِ قیام محض اسلامی نظام تھا وہ آپس میں مقدس ماہ میں زور آزمائی کررہے ہیں، واہ رے واہ وہ بھی اپنے آپ کو ج_ہ_اد کی تسلی دیتے ہوئے، یہ اسلام کے ٹھیکیدار ہیں؟ کیا یہ اسلام کا صحیح تصور دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں؟ کفر تو انہیں مزید بھڑکارہا ہے، وہ تو خوش ہے، وہ کب چاہے گا اتحادِ مسلم؟ وہ تو ایسے ہی لڑائے گا اور دوسری طرف اپنا مقصد پورا کرلے گا، خلاف آنے والی ہر طاقت کو زیر کرے گا،
حالت زار یہ ہے کہ مسلم میں زیر بحث مسئلہ ہے کہ "وہ شیعہ تھا" وہ کافر ہے یا نہیں ، وہ تو متفق علیہ ہے، کوئی دو رائے نہیں، یہ موڑ مسلکی اختلاف کا نہیں، اور کفر کو اس سے کیا مطلب؟؟
وہ تو ایک مسلم ہونے کی حیثیت سے اسے ختم کرنے پر ہے، یہی وجہ ہے کہ ایشیاء کی دو بڑی طاقتیں کفر کے مقابل نہیں آرہی ہے
کفر ایک ایک کرکے سب کو نشانہ بناتے جارہا ہے اور مسلم اتحاد نہیں کرتے، بزدل بنے بیٹھے ہیں
صورت حال پر غور کرکے صحیح سمت جانے کی ضرورت ہے، ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ورنہ ایسی ہی حالت رہی تو سب یکے بعد دیگرے کفر کا نشانہ بنتے رہیں گے، اسی بزدلی کے ساتھ دار فانی سے کوچ کریں گے، ابھی ایک طاقت کفر نے زیرِ قدم کیا، اب کس کا نمبر ہے؟
خدا خیر کرے، عافیت کا معاملہ کرے، اہل اسلام میں اتحاد پیدا کرے، ملت کے شیرازہ کو مزید بکھرنے سے بچائے آمین
✍️ ابن انور
١٨ رمضان المبارک ١٤٤٦
٨ مارچ ٢٠٢٦
بروز اتوار