Translation unavailable. Showing original.
کیا بھارت کو اسلام کی ضرورت ہے ؟؟
06 مارچ، 2026
اسلام اس ملک کے لئے نیا نہیں ہے بلکہ چودہ سو سالوں سے اللہ اکبر کی صدائیں بھارت کے طول و عرض میں گونج رہی ہیں۔ لیکن بعض تاریخی اورسیا سی عوامل نیز مسلمانو ں کی علمی، عملی اور اخلاقی کوتاہیوں نیز ان کی عدم توجہ غربت، جہالت اور انتشار کی وجہ سے اس کی حقیقت اہل ملک پر پوری طرح واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام کو اس کے اصولی اور اصلی رنگ میں اہل ملک کے سامنے پیش کیا جائے تا کہ حقیقت کی متلاشی سعیدروحوں کو زندگی کا صحیح نصب العین حاصل ہو اور وہ خسران سے نجات و فلاح کی ازلی اور ابدی راہ پر گامزن ہو سکیں۔