🌸
*کم عمر قاضی*
قاضی یحییٰ بن اکثم کو خلیفۂ بغداد نے کم برس کی عمر میں بصرہ کا قاضی بنا کر بھیج دیا تو وہاں کے عوام نے ان کو کم عمر قاضی کہنا شروع کر دیا۔ چنانچہ کسی منہ پھٹ نے بھرے مجمع میں ان سے سوال کر دیا کہ قاضی صاحب! آپ کی عمر کتنی ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ حضرت عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے بڑا ہوں، جن کو حضورِ اقدس ﷺ نے فتحِ مکہ کے دن مکہ مکرمہ کا قاضی بنا دیا تھا، اور میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے بھی عمر میں دراز ہوں، جن کو حضورِ اکرم ﷺ نے یمن کا قاضی بنا کر بھیج دیا تھا، اور حضرت کعب بن مسور رضی اللہ عنہ سے بھی میری عمر کچھ زیادہ ہی ہے، جن کو امیرالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اس بصرہ کا قاضی بنایا تھا۔
قاضی یحییٰ بن اکثم کا یہ جواب سن کر لوگوں نے آپ کو کم عمر قاضی کہنا چھوڑ دیا اور آپ بصرہ کی نظروں میں معزز و مکرم ہو گئے۔
(ثمرات الاوراق، ج 1، ص 146)
🌹🌸♥️🌼🤲