رمضان المبارک کے مسائل 

*🌻جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا* 

[12] لپ اسٹک لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن اس کا خیال رہے کہ منہ کے اندر نہ جائے۔

[13] روزہ دار کو احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

[14] استحاضہ ایک بیماری ہے، اس میں نماز پڑھنا ہوتی ہے اسی طرح استحاضہ کی حالت میں روزہ بھی رکھنا ہوتا ہے۔ دوران روزہ اگر استحاضہ کا خون آجائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

[15] اگر پاخانے کے مقام کے ارد گرد بیرونی اطراف میں دو الگائی جائے جو اندر نہ جائے تو روزہ نہیں ٹو تھا۔

[16] بام لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن ناک کے اندر نہ لگائیں۔

[17] پھول یا کوئی بھی خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

[18] روزے کی حالت میں گیلے کپڑے کو سر یا جسم پر لپیٹنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

[19] ناک، منہ ، کان یا کسی زخم سے یا بواسیر کا خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

[20] روزے کی حالت میں خلال کرنا درست ہے لیکن یہ ذہن میں رکھیں کہ خلال کا دھاگہ فلیورڈ نہ ہو۔ فلیورڈ ہے دھاگے سے خلال کرنا مکروہ ہے۔

[21] روزے کی حالت میں تیراکی کرنا جائز ہے۔ یہ خیال رہے کہ ناک یا منہ کے ذریعے پانی اندر نہ جائے۔ اگر پانی اندر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہو گی۔

[22] روزے کی حالت میں غیر ضروری بال صاف کرنا جائز ہے، اس سے روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

*📚کتابُ الفقہ جلد 01 صفحہ 187*