اللہ تو محبت کرتا ہے
اگر اللہ تبارک و تعالی ہم سے محبت نہ کرتے تو وہ ہمارے لیے اپنے سب سے محبوب بندے رسول اللہ ﷺ کو اس دنیا میں ہدایت بنا کر نہ بھیجتے اور ہمیں اندھیروں میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتے
اگر اللہ ہم سے محبت نہ کرتے تو وہ ہمارے لیے قرآن جیسا زندہ کلام نازل نہ فرماتے جو ہر دور میں ہمیں صحیح اور غلط کا فرق سمجھاتا ہے اور ہمیں راستہ دکھاتا ہے
اگر اللہ کو ہماری کوئی پروا نہ ہوتی تو وہ ہمیں بار بار گناہوں سے پلٹ آنے کا موقع نہ دیتے اور توبہ کا دروازہ ہماری زندگی کے آخری لمحے تک کھلا نہ رکھتے
اگر اللہ ہمیں بھلانا چاہتے تو وہ رمضان جیسا رحمتوں اور مغفرت سے بھرا مہینہ نہ بھیجتے جہاں ایک ایک نیکی پہ کئی گنا اجر لکھ دیا جاتا ہے
اگر اللہ کو ہمارے آنسو پسند نہ ہوتے تو وہ ہمیں سجدوں میں گر کر رونے کا سلیقہ نہ سکھاتے اور ٹوٹے دلوں کی دعا قبول کرنے کا وعدہ نہ کرتے
اگر اللہ ہمیں اپنے قریب بلانا نہ چاہتے تو وہ ہمیں نماز کی نعمت نہ دیتے جو دن میں کئی بار ہمیں دنیا سے اٹھا کر اپنے سامنے کھڑا کر دیتی ہے
اگر اللہ ہم سے بے نیاز ہوتے تو وہ افطاری سے پہلے دعا مانگنے کا وہ لمحہ نہ دیتے جب بھوک پیاس کے ساتھ دل بھی جھکا ہوا ہوتا ہے
یہ سب اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سے بے حد محبت کرتا ہے اور ہمیں ہر حال میں اپنے پاس بلانا چاہتا ہے
بس اس رمضان ہمیں اتنی سمجھ دے کہ ہم اس محبت کو پہچان لیں اور اتنا حوصلہ دے کہ ہم گناہوں سے پلٹ کر اس کی طرف آ جائیں
کیونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں نہ اگلا لمحہ یقینی ہے نہ اگلا رمضان اور نہ یہ سانس جو ابھی چل رہی ہے
جب اس کے پاس جانا ہی ہے تو کیوں نہ اس حال میں جائیں کہ وہ ہم سے راضی ہو اور ہمیں اپنی رحمت میں ڈھانپ لے
یہی اصل کامیابی ہے یہی نجات ہے اور یہی وہ
محبت ہے جس کے لیے یہ زندگی ملی ہے