چھوٹی سی مدد "بڑا فرق"
28 فروری، 2026
کچھ سال پہلے کی بات ہے ہم بازار گۓ ہوۓ تھے واپسی پہ بھائ نے ہم سے کچھ پیسے مانگے اور یہ کہہ کر کہیں چلا گیا کہ ایک کام ہے آتا ہوں ابھی مجھے لگا شاید کچھ لینے گیا ہو... جب وہ واپس آیا پھر ہم وہاں سےگھر کے لیۓ نکل گۓ راستے میں اس نے بتایا کہ وہ پیسے اس نے کسی کام کے لیۓ نہیں بلکہ کسی کی مدد کے لیۓ لیا تھا اسے ایک ایسے شخص ملے جن کا پرس کہیں گر گیا تھا اور ان کے پاس گھر جانے کو پیسے نہیں تھے تو انہوں نے بھائ سے کچھ پیسے مانگتے ہوۓ یہ بتایا کہ مانگتے ہوۓ شرمندگی ہو رہی ہے لیکن مجبوری میں یہ کرنا پڑ رہا ہے گھر جانے کے لیۓ پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی پاس میں موبائل.....
کئ لوگوں سے مدد مانگی لیکن کسی نے میری پریشانی کو نہیں سمجھا اور مدد کرنے سے انکار کر دیا_
جب بھائ نے یہ بات ہمیں بتائ تو آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اور دل رب کا شکر ادا کر رہا تھا کہ میرا بھائ ایک خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والا انسان ہے اس نے اس انسان کی پریشانی کو سمجھا اس وقت اس کے پاس پیسے موجود نہیں تھے تو اس نے ہم سے بغیر کچھ بتاے بس خاموشی سے پیسے لے کر اس انسان کی مدد کی!!
حالانکہ یہ مدد تو چند پیسوں کی تھی لیکن بات زیادہ یا کم کہ نہیں بات نیت اور خلوص دل کے ساتھ کی جانے والی مدد کی ہے، جزبۂ ہمدردی رکھنے کی ہے، انسان کے اندر ہمدردی، غمگساری کا جذبہ ہونا چاہیۓ!
اور اس چیز کا بھی خیال رکھنا چاہیۓ کی اس طرح کسی کی مدد کرتے ہوۓ اس کے چہرے کی جانب کبھی نہ دیکھو کہ اس کی شرمندہ آنکھیں اور جھک جائیں اور یہ بھی خطرہ ہے کہ اس کی جھکی ہوئ نظریں کہیں آپ کو تکبر میں مبتلا نہ کر دیں!!
اور وہ تقریباً شام عصر سے مغرب کا درمیانی وقت تھا سوچیۓ..! اگر رات تک کوئ مدد کرنے والا نہ ملتا تو ان کے اہل خانہ ان کے گھر نہ پہنچنے پر کتنے پریشان ہوتے.... ؟
اس کہانی کو بیان کرنے کا مقصد ریاء کاری ہر گز نہیں ہے
اس کہانی کو بیان کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ صرف پیشوا بھکاری ہی ضرورت مند نہیں ہوتا کبھی کبھی اچھے بھلے لوگوں کو بھی آپ کی مدد کی سخت ضرورت ہوتی ہے، اور اگر اللہ آپ کو ایسے لوگوں سے ملا دے تو یہ سمجھیۓ کہ اللہ آپ سے کچھ نیکیاں کروانا چاہ رہا ہے آپ اللہ کو محبوب ہیں تب اللہ نے آپ کو ایسے لوگوں سے ملایا ہے تاکہ آپ یہ نیکی کمائیں اور اپنے نامۂ اعمال میں اجر و ثواب کو بڑھا لیں_
ہمدردی کا جذبہ رکھیں اور مستحق افراد کی مدد کر دیا کریں ہو سکتا ہے کسی دن آپ بھی ایسی ہی پریشانی میں مبتلا ہو جائیں اور اگر اس وقت کوئ آپ کی مدد کرنے والا نہ ملے تو کیا کرینگے آپ کیسا لگے گا آپ کو...؟؟
اللہ سے دعا ہے اللہ میرے بھائ کی اس چھوٹی سی نیکی کا اسے بڑا اجر عطا کرے اس کی زندگی سے پریشانیوں کو دور کرے اس کی جائز خواہشات کو پایۂ تکمیل تک پہنچاے
آمین یا رب العالمین 🤲
💫بنت شہاب✍🏻