*خوشی کا لمحہ صدائے قلم سے تعارف*


زندگی کے سفر میں کچھ خوشیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو الفاظ میں سمیٹی نہیں جاتیں،آج دل ان ہی نایاب خوشیوں میں سے ایک خوشی محسوس کر رہا ہے، جب مجھے *صدائے قلم* جیسا علمی و ادبی پلیٹ فارم ملا، یہ محض ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ احساسات و خیالات کی وہ دنیا ہے جہاں قلم بولتا ہے، دل لکھتا ہے، اور علم روشنی بکھیرتا ہے، یہاں ہر مضمون میں فکر کی تازگی ہے، ہر لفظ میں ایمان کی خوشبو ہے، اور ہر تحریر میں اصلاح معاشرہ کا جذبہ۔


میں اپنے رب کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس راہ پر گامزن کیا، اور ساتھ ہی اس مہربان انسان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے مجھے صدائے قلم تک پہنچنے کی رہنمائی کی۔

اور یقیناً بعض محرر بہت عمدہ لکھتے ہیں کبھی سوچتا آخر اس طرح لکھنا اور مختصر الفاظ میں اپنے ما فی الضمیر کو سمجھانے کا مادہ کہاں سے آئے گا، اللہ رب العزت کاتبین حقہ کا صدقہ عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ۔


یقیناً: صدائے قلم صرف ایک نام نہیں، بلکہ ایک صدا ہے جو ہر صاحب قلم کے دل سے نکل کر روشنی بن جاتی ہے۔

اللہ کریم ہمارے تمام کاتبین کو حق و صداقت پر گامزن رہنے کی توفیق بخشے اور ہمارے قلم میں مزید تاثیر پیدا فرمائے آمین۔


*✍️متعلم الجامعۃ الاشرفیہ✍️*