*سوال کرنے کے اصول و آداب*
١) *نیت کی درستگی*
سب سے پہلا ادب یہ ہے کہ سوال حق کی تلاش اور اصلاح کی نیت سے ہو، نہ کہ:
بحث جیتنے کے لیے،
سامنے والے کا متحان لینے کے لیے،
یا اعتراض یا نقص نکالنے کے لیے نہ ہو ۔
قرآن میں ہے:
> فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
(اہلِ علم سے سوال کرو اگر تم نہیں جانتے)
*٢) سوال واضح اور مختصر ہو*
غیر ضروری تفصیلات سے پرہیز کرنا،
اصل مسئلہ واضح بیان کرنا، اگر فقہی سوال ہو تو متعلقہ حالتیں ضرور بتائیں۔
یہی طرز فقہاء کی کتب میں بھی ہے، جیسے:
الہدایہ
بدائع الصنائع
جہاں مسئلہ کی صورت پہلے واضح کی جاتی ہے، پھر حکم ذکر ہوتا ہے۔
*٣) ادبِ خطاب*
اہلِ علم سے سوال کرتے وقت:
نرم لہجہ اختیار کیا جائے،
القاباتِ احترام استعمال ہوں،
لہجہ استفساری ہو، تنقیدی نہیں۔
صحابہ کرامؓ کا انداز یہی تھا کہ عرض کرتے:
"یا رسول اللہ ﷺ! اگر ایسا ہو تو کیا حکم ہے؟"
*٤) اعتراض اور استفسار میں فرق*
علمی دنیا میں:
استفسار (سمجھنے کے لیے پوچھنا) مطلوب ہے.
تعنت (ضد اور الجھانے کے لیے سوال) مذموم ہے۔
حدیث میں آیا:
> إنما أهلك من كان قبلكم كثرة مسائلهم واختلافهم على أنبيائهم
(زیادہ الجھانے والے سوالات نے پچھلی امتوں کو ہلاک کیا)
*٥) سوال وقت اور موقع دیکھ کر ہو*
درس کے بیچ میں غیر متعلق سوال نہ کیا جائے.
ذاتی مسئلہ ہو تو علیحدہ پوچھا جائے.
مجمع میں ایسی بات نہ پوچھی جائے جس سے کسی کی پردہ دری ہو.
*٦) جواب سننے کا ظرف*
اگر جواب اپنی رائے کے خلاف ہو تو بھی قبولیت کا مزاج ہو.
دلائل سننے کی آمادگی ہو.
عالم کی نیت پر بدگمانی نہ کی جائے.
یہی علمی اخلاق ہے.
*٧) فتویٰ اور مناظرہ میں فرق*
فتویٰ عمل کے لیے ہوتا ہے.
مناظرہ غلبہ کے لیے ہوتا ہے.
مومن کا مقصد عمل ہونا چاہیے، غلبہ نہیں۔
*٨) جواب کے لیے مناسب وقت دینا*
علمی سوال کرنے کا ایک اہم ادب یہ بھی ہے کہ:
سوال پوچھ کر صبر سے انتظار کیا جائے
فوراً جواب نہ ملنے پر بار بار تقاضا نہ کیا جائے.
گروپس میں جلد بازی اور دباؤ نہ ڈالا جائے.
جواب دینے والا دلائل دیکھنے کا محتاج ہوتا ہے۔
حوالہ تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کبھی مختلف اقوال کا موازنہ کرنا پڑتا ہے۔
یہ کام چند منٹ کا نہیں ہوتا۔
فقہاء کا طرز یہی تھا کہ وہ جواب دینے میں جلدی نہیں کرتے تھے۔
امام مالک رحمہ اللہ سے چالیس سوال پوچھے گئے، اکثر میں فرمایا: "لا أدري" (میں نہیں جانتا) یعنی تحقیق کے بغیر جواب نہیں دیتے۔
*جلد بازی کے نقصانات*
غلط یا ادھورا جواب۔
بغیر تحقیق فتویٰ۔
عالم پر غیر ضروری دباؤ۔
علمی ماحول کا متاثر ہونا۔
اگر کبھی فوری مسئلہ ہو تو واضح لکھ دیں:
"یہ مسئلہ فوری درکار ہے"
لیکن پھر بھی ادب و صبر برقرار رہے۔
*خلاصہ*
علمی سوال کے چار بڑے آداب:
اخلاص۔
ادب۔
وضاحت۔
صبر (جواب کے لیے وقت دینا)۔
جو شخص صبر کرتا ہے، وہی صحیح علم تک پہنچتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب