رمضان کے فضاںٔل
رمضان آیا رحمتوں کی برسات لیکر
دل کی زمیں پر نور کی سوغات لیکر
ہر سمت پھیلی مغفرت کی روشنی ہے
آیا ہے رمضان رب کی خاص عنایات لیکر💐
اللہ تعالی نے اس مقدس مہینے میں قران کو نازل کیا ۔ ( سورہ بقرہ )
رمضان میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے برابر ہے (صحیح بخاری)
اس ماہ کے روزے اور قیام گزشتہ گناہوں کا کفارہ ہیں ۔(صحیح بخاری)
اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔(سورہ القدر)
اللہ تعالی اس کی رات لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں۔(مسند احمد)
اس ماہ میں جنت کے دروازے کھول دیںٔے جاتے ہیں ، اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔(صحیح بخاری)
ایک رمضان دوسرے رمضان کے درمیان میں ہونے والے گناہوں کی مغفرت کا باعث ہے جب تک کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جاے۔ (صحیح مسلم)
رمضان میں کی گںٔی ایک تسبیح غیر رمضان میں کی گںٔی ہزار تسبیحات سے افضل ۔
(امام زھری رحمہ اللہ، فضاںٔل رمضان لابن أبی الدنیا)۔
رمضان المبارک ہدایت ، عبادت ، صبر ،تقوی اور مغفرت کا مہینہ ہے ۔
یہ اپنے نفس کی اصلاح، اللہ سے تعلق مضبوط کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کا بہترین موقع ہے ۔
ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے کی قدر کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادت،تلاوت قرآن اور نیکیوں میں مشغول رہیں۔
اللہ تعالی ہمیں رمضان کی صحیح قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
سحر کی ساعت ، افطار کی وہ گھڑی
دل میں دعا ، آنکھوں میں نمی
یہ ماہ صبر و شکر ہے مومن کیلںٔے
ہر سانس میں رحمت کی خوشبو ہے جڑی 🍁
انمول ✍️