وقتی طاقت کا غلط استعمال ایک خطاب دل سے
خامہ بکف 🖊️محمد عادل ارریاوی
____________________________________
محترم قارئین
میں کئی دنوں سے اس فکر میں مبتلا ہوں کہ ہمارے علاقے کا ایک سابق ایم پی جسے اللہ نے وقتی طاقت اور عزت دی تھی اپنی اس جگہت کا غلط استعمال کیا۔ وہ دھمکیاں دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میں واضح طور پر کہتا ہوں اگر اللہ نے آپ کو وقتی طاقت دی ہے تو اسے ظلم دھونس یا دھمکیوں میں استعمال نہ کریں وقتی اقتدار کا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں کی زندگی مشکل بنائیں جس طرح آپ نے لوگوں کو دھمکایا دھوکہ دیا اور ستایا یہ قابلِ مذمت ہے اور یاد رکھیں کہ زندگی اور موت سب اللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں تم جیسے نااہل بدکردار اور دھوکے باز لوگ ہزاروں بن کر آئے اور چلے گئے۔ خدانخواستہ اگر تم نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا تو حساب نفسِ حقیقی میں ہوگا جہاں کوئی مکاری نہیں چلتی۔
کچھ لوگ خدا کی دی ہوئی وقتی طاقت کو اپنی انا ہوس اور انتقام کی آڑ بنا کر استعمال کرتے ہیں۔ ایسی طاقت کا اصل امتحان یہ ہے کہ انسان اس کا استعمال انصاف خدمت اور عاجزی کے لیے کرے یا دوسروں کو ڈرانے دھمکانے اور اپنے مفادات کے لیے استعمال کرے جب طاقت دھوکے سازشوں اور خوف کی بنیاد بن جائے تو وہ انسانیت کے خلاف جرم بن جاتی ہے دھمکیاں دینا الزام تراشی کرنا رشتہ داروں کو ہراساں کرنا یا طاقت کے زور پر ووٹ لینا یہ سب روشیں غیراخلاقی اور غیرقانونی ہیں۔ ایسے طریقے نہ صرف فرد کی عزت کو مجروح کرتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کو بے چینی میں مبتلا کر دیتے ہیں حق کا دفاع کرنا سچ بولا جانا اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق اور فرض ہے خاموشی برتنے سے ظلم بڑھتا ہے اس لیے جہاں حق ہو وہاں بات کھل کر ہونی چاہیے میں ان لوگوں سے بھی مخاطب ہوں جو رشک غرض یا ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھ کر دوسروں کو اکساتے ہیں حسد اور نفرت کے بیج سے کبھی اچھا نتیجہ نہیں نکلا اپنے بچوں خاندان اور اپنے نام کی خاطر سچ اور انصاف کا ساتھ دیں جو لوگ آپ کے ساتھ ظلم کرتے ہیں اُن سے جواب دینے کی بجائے مضبوط اخلاق باوقار انداز اور خدا کی عدالت پر بھروسہ کریں
ہم کسی بھی طرح کی فحاشی شرارت یا ہراساں کرنے والی حرکت قبول نہیں کرتے جس نے بھی تمہیں ووٹ دینے یا کسی کو دبانے کی تلقین کی اس کی خامی بھی سامنے آ جائے گی تمہارے جو بھی آمرانہ رویے ہیں تمہیں شرم کرنی چاہیے ہمیں دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ہمارے ووٹ ہماری مرضی ہیں اور ہم امن و قانون کے اندر رہ کر اپنا حق استعمال کریں گے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمہیں ہدایت دے آخر میں ہم تمہاری دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہمیں سر کٹانے کی دھمکی دینا آسان ہے مگر ہمارا سر جھکنے والا نہیں جہاں بھی ظلم ہوا ہے حساب وہیں لیا جائے گا جس کا رب ہی مالکِ حقیقت ہے۔
اللہ ربّ العزت آپ سب کو صحیح راستہ دکھائے۔ آمین یارب العالمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ