*رمضان کو ضائع مت کریں*
زندگی کے صفحوں پر ایک بار پھر تقویٰ سجانے کا وقت آیا ہے
رمضان کی اصل روح کو سمیٹنے کی کوشش کریں نیکیوں میں سبقت حاصل کرنے والا بنیں
اللہ پاک نے ہمیں اس سال بھی رجوع کرنے کا موقع دیا کوشش کریں گزشتہ رمضان سے بہترین یہ رمضان ہو رمضان تو ہر سال آتا ہے، ابھی بھی آیا ہے اور تب بھی آتا رہے گا جب ہم نہیں ہونگے . ہماری زندگی کا بھروسہ نہیں کہ ہم اگلا رمضان دیکھ بھی سکتے ہیں یا نہیں اگر اللّٰه پاک نے ہمیں موقع دیا ہے تو اسے ضائع مت کریں
*أيامًا معدودات*
یہ گنتی کے چند ہی دن ہیں...
رمضان گیارہ مہینوں کے درمیان ویسا ہی ہے،جیسے یوسف گیارہ ستاروں کے درمیان تھے،پس اسے قتل نہ کر دینا اور نہ اسے اندھیروں بھرے کنویں میں پھینک دینا اور نہ ہی اسے سستی قیمت پر بیچ دینا بلکہ اس کی قدر و تعظیم کرنا۔ ان چند دنوں میں جتنا ہو سکے اتنا آخرت کا سامان اکٹھا کر لیں... اللّٰه پاک
کو راضی کر لیں کیا پتا اگلا موقع ملے یا نہ ملے.
الاعظمی✍️