رمضان اپنے رب کے ساتھ عہدِ نو کرنے کا ایک عظیم موقع ہے۔
لہٰذا اپنے پرانے گناہوں کے رجسٹر پھاڑ دو، اور اپنی نیکیوں سے ایسے اعمال لکھو جو گزشتہ خطاؤں اور برائیوں کو مٹا دیں۔
اپنے آپ کے ساتھ توبہ اور ندامت کی ایک نشست کرو، اور اپنے دل کو پاک کرو؛
کیونکہ وہ جنت جس کے دروازے رمضان میں کھول دیے جاتے ہیں، نیک اعمال سے پہلے ایک صاف دل مانگتی ہے:
”مگر وہ جو اللہ کے پاس سلامت دل لے کر آئے۔“
پس اپنے دل کو استغفار کے ذریعے دھوؤ،
اسے ذکر کے ذریعے جراثیم سے پاک کرو،
اور دعا سے مضبوط بنا لو۔
خبردار! ایسا نہ ہو کہ تم رمضان کے روزے رکھو اور تمہارے دل میں کسی شخص کے لیے کینہ یا بغض موجود ہو۔
اور یہ بھی یاد رکھو کہ گھر کو سجاؤ، گلی کو آراستہ کرو، مگر اپنا دل میلا نہ چھوڑو۔
جیسا کہ رافعی نے کہا:
”اپنے اردگرد کی زندگی کو منظم مت کرو جبکہ تمہارے دل میں انتشار باقی ہو۔“
اپنے دل میں معافی اور درگزر کی زینت لٹکا دو،
اور عفو و حلم کی روشنیوں سے اسے منور کر لو۔
اے اللہ! اس بابرکت مہینے کو ہمارے لیے اپنی قربت کا مہینہ بنا دے،
ہمارے دلوں کو ایمان کے نور سے روشن فرما،
ہماری مغفرت فرما،
ہمارے دلوں کو اپنی محبت اور اطاعت پر جمع کر دے،
ہمیں صبر اور درگزر عطا فرما،
اور اپنی رحمت سے ہمیں فردوسِ اعلیٰ نصیب فرما،
اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے۔
اللہ ہمارے روزے اور قیام کو قبول فرما
اور ہمارے جسموں اور روح میں برکت عطا فرما۔
عبید وسیم
متعلم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ