استقبالِ رمضان اور اعتکافِ قلم
آج جب رحمتوں کا چاند طلوع ہو رہا ہے، تو وقت ہے کہ لفظوں کے میلے سے نکل کر خاموشی کی بستی میں بسا جائے اور انسانی کلام کو موقوف کر کے کلامِ الٰہی سے رشتہ جوڑا جائے۔
رمضان المبارک کے تقدس اور اس کی اصل روح کے پیشِ نظر، ہمارے تمام علمی و ادبی مضامین کا سلسلہ عید الفطر تک موقوف رہے گا۔
ہماری ترجیحات:
قرآنِ کریم: یہ مہینہ قرآن کا ہے، اس لیے اولین ترجیح تلاوت، تدبر اور اس کے نور میں غرق ہونا ہے۔
جذبات کی یکسوئی: بکھرے ہوئے خیالات اور دنیاوی فکروں کو سمیٹ کر صرف ایک مرکز "رضائے الٰہی" پر مرکوز کرنا ہے۔
سوشل میڈیا سے دوری: اسکرینوں کی مصنوعی دنیا سے مکمل ہجرت کر کے روح کی تنہائی اور حقیقی بندگی کا لطف اٹھانا ہے۔
الوداع! اب ان شاء اللہ عید کے بعد ایک نئی فکر اور نئی روشنی کے ساتھ ملاقات ہوگی۔
دعا ہے کہ یہ رمضان ہم سب کے لیے مغفرت، ہدایت اور قلبی سکون کا باعث بنے۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
"اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك".