آب خورے سے جرعہ نوشی کا شرف
گل رضاراہی ارریاوی
✍🏻موجودہ زمانے میں جہاں امت واہیات اور لغویات جیسے کاموں کا خوگر ہے یہی چیزیں ان کامحو خواب بناہوا ہے، ایسے ماحول میں کچھ لمحہ اللہ والے یا مساجد ،مکاتب اور مکتبات کے شجر سایہ دار میں گزرنا یہ منجانب اللہ خاص توفیق وانعام ہے،اور جسے یہ موقع میسر آجاۓ تو وہ خوش نصیب ہے اسے اپنی نصیبہ آوری پہ فرحاں ونازاں ہو ناچاہیے ،بفضل اللہ وعونہ اس ناچیز کو یہ موقع میسر ہوا-
واللہ یفعل مایشا
۲۱ محرم الحرام ۱۴۴۶ھ مطابق ۲۸ جولائی ۲۰۲۴ استاذ محترم مفتی عاصم مبشر قاسمی صاحب کے امرعالی سے جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ کےدارالمطالعہ میں حاضری کا شرف حاصل ہوا -
دارالمطالعہ تفسیر ،حدیث ،سیرت،فقہ و فتاوی، تاریخ وغیرہ کی بے شمار کتب غالیہ کا وقیع خزانہ ہے،فارسی ،عربی کی بہتات ہے ،بہت سی بوسیدہ کتابیں الماری کی زینت بنی ہوئی ہے،احقر نے کچھ کتابوں کی ورق گردانی کی ،کتابوں کی بوسیدگی ایسی کی تھوڑی چونک سے کتاب شق ہو جاۓ، ،کچھ قدیم اردو فارسی آمیز کتاب ایسی کہ جو میری مبلغ فہم سے بھی بالاتر تھی،ایسی کتاب کہ جس میں تحقیقی روایت تھیں، استاذ محترم نے ایک کتاب مجھے دیدی ،میں نے اولا کتاب کے نام تلاش کیےمگر نہیں ملا،تو میں نے وجوہ تالیف کا مطالعہ کیا تو معلوم ہواکہ کتاب کانام "رد خطرات" ہے،جوکہ سر سید خاں صاحبؒ کی کتاب بنام"راہ نجات "کےجواب میں ہے، رد خطرات ایک تحقیقی کتاب ہےجو کہ قران وحدیث، معتبر تفسیرکے حوالہ جات سے مدلل، آراستہ و مزین ہے،
سنسکرت کے ذریعہ احکام اسلام اور عقائد اسلام کو ثابت کیاگیا ہے- سرسیدخاں صاحبؒ اپنی بےپناہ خوبیوں وعلمی کمالات کےباوجود راہ صواب اختیار کرنے سےقاصر رہے ،مغربی علوم نے ان کو متأثر کردیا تھا،اور اپنا گرویدہ بنالیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی بہت سی باتیں قابل گرفت ہیں،
کیونکہ ان کی کچھ کتاب جمہور علماء کے عقائد و نظریات کے خلاف ہے،چناچہ جہاد ،زکوۃ ،سفرحج کے متعلق ان کے اقوال اہل سنت والجماعت علماء کے نظریات کے بالکل معارض ہے یہ کتاب( رد خطرات) ان ہی جواب میں ہے-
یہ کتاب ایسی ہےجس پر از سرنو کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صاحب توفیق اس سے مستفید ہوسکے -
فی زماننا جہاں بے شمار کتابیں منصۂ شہود پہ آرہی ہیں ،کیا ہی اچھا ہو کہ جو کتاب اپنی بوسیدگی اور قدیم طرز تحریر کی وجہ سے ناقابل استفادہ ہورہی ہیں اور کتب خانوں کی زینت بنی ہوئی ہے،اسکو تسہیل کرکے شائع کیاجاۓ تو یہ زیادہ اہمیت کاحامل ہوگا -
اللہ تعالی ہم سب کو امت کیلیے نافع بناۓ اور ویسارعون فی الخیرات میں شامل فرماۓ، آمین