ہمارے نوجوانوں کی اج کل کوئی شخصیت ہی نہیں 

فضول کی چیز، بےکار کاموں ، انٹرنیٹ وغیرہ پر اپنا وقت برباد کرتے ہیں اور غلط صحبت میں بیٹھ بیٹھ کر ان کے اندر کی موجود صلاحیتیں دم توڑ چکی ہیں لڑکے ہوں یا لڑکیاں انہیں معلوم ہی نہیں کی کامیابی کیسے حاصل کرنی ہے۔ ان کا گول کیا ہے ، ان کا مقصد کیا ہے ، کریئر کیسے بنانا ہے ، ایک لیڈر کی خصوصیات کیا ہوتی ہیں وقت کی پابندی کیوں ضروری ہے خود اعتمادی کیا چیز ہے وغیرہ وغیرہ 

یہ ہماری نسلیں سیلف ڈاؤٹس کا شکار ہے ،اس میں خود اعتمادی نہیں ہے، اپنے اوپر بھروسہ کر کے کوئی رسک نہیں لینا چاہتا، کیونکہ انہیں اپنا آپ اس قابل ہی نہیں لگتا، اسلام کو لے کر حد سے زیادہ کشمش کا شکار ہیں ، بزنس کے طریقے انہیں نہیں اتے،  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا انہیں کوئی علم نہیں ہے ، گوروں کی کامیابی تو ہم دیکھتے ہیں مگر اس کے پیچھے موجود راز پر کوئی نظر نہیں ڈالتا 

آںٔیں اور ہم سب مل کے اپنا محاسبہ کریں تاکہ ہم جان سکیں کہ ہماری ذات میں وہ کیا کمزوریاں ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے نہیں دے رہی ہے ۔

اپنا محاسبہ کریں اور اپنی ذات میں چھپی کمزوریوں کو تلاش کریں ۔

انمول ✍️