چاند نے اسماں سے یہ اعلان بھیجا ہے فرشتوں نے عرش سے پیغام بھیجا ہے 
 لوٹ لو جتنی لوٹ سکتے ہو نیکیاں
 اللہ نے ہمارے لیے رمضان بھیجا ہے 
ماہ شعبان کے اخری ایام ہیں،
 بس کچھ ہی لمحوں میں وہ عظیم مہینہ جس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شعبان شہری،،
 ختم ہونے کو ہے وہ عظیم شب جس کا سال بھر سے انتظار تھا ،شب برات، لیلۃ مبارکہ بھی گزر گئی
نہایت خوش قسمت ہوں گے وہ افراد جنہوں نے خوش دلی اور اخلاص و للہیت کے جذبے سے سرشار ہو کر اس رات کا قیام کیا ہوگا اور ارشاد نبوی،،صومو نہا رہا،، پر عمل کرتے ہوئے دن کو اپنے رب کی رضا اور خوشنودی کے لیے روزہ رکھ کر اپنے گناہوں کو معاف کروایا ہوگا اب عنقریب وہ بارک مہینہ جس کی نسبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ رب العزت کی جانب کی ہے،، ماہ رمضان،، جلوہ فگن ہونے کو ہے ۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ حدیث کے راوی ہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ اتا ہے تو اسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے، ہیں اور سرکش شیاطین کو زنجیروں
میں جکڑ دیا جاتا، ہے 
رمضان کا مہینہ بہاروں کا مہینہ ہے ،برکتوں کا مہینہ ہے، نیکیوں کا وزن بڑھانے کا مہینہ ہے ،
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطاب فرمایا کہ اے لوگو رمضان کا عظیم مہینہ سایہ فگن ہے جو عظمت والا بھی ہے برکت والا بھی ہے۔ اس میں ایک رات ہےجوہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے۔ اس مہینہ اس میں دن کا روزہ فرض اور رات کا قیام نفل ہے 
اس مہینے میں جو ایک نفل عبادت کرتا ہے اللہ تعالی اس کو غیر رمضان کے فرض کے برابر اجر دیتے ہیں۔ اور اس مہینے کا فرض غیر رمضان کے 70 فرض کے برابر ہے ۔یہ مہینہ برداشت کا مہینہ، ہے غم خواری کا مہینہ ہے، اس مہینے میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ جو کسی روزہ دار کو افطار کراتا ہے اللہ تعالی اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ جہنم سے ازاد فرماتے ہیں۔ اور افطار کرانے والے کو روزہ دار کے برابر ثواب دیتے ہیں۔ اور روزے دار کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کرتے ۔
لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینے کا احترام کریں۔ اس کی قدر کریں۔ اور اس کے انے سے پہلے اس کی تیاری کریں۔ اور جب آ جاےتو اس کا خوب اہتمام کریں ۔
گناہوں سے بچیں، نیکیوں میں سبقت کریں تلاوت کا اہتمام کریں، اللہ کی خوشنودی کے، لیے روزہ رکھیں، اور تراویح پڑھیں،
 جن کو اللہ نے مال دیا ہے زکوۃ ادا کریں۔ اللہ رب العزت ہمیں رمضان کی عظمتوں ،برکتوں رحمتوں، سے مالا مال فرمائے 
بے زبان کو جب وہ زبان دیتا ہے
 پڑھنے کو پھر قران دیتا ہے
 بخشنے پہ ائے جب امت کے گناہوں کو
 تحفے میں گنہگاروں کوورمضان دیتا ہے
           ازقلم✍️  ،،محمد تنویر,,