*آج کے دور میں بچوں کی تربیت کیسے کریں
*1-بچوں کو دین اور دنیا دونوں کی بہترین تعلیم دیں*
*2-ان کی تربیت اسلامی اخلاق اصول وآداب پر کریں۔*
*اجتماعی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینے کی خصوصی تربیت دیں۔*
*3-صبر، شکر،قناعت، شجاعت، استقامت، اعلی اخلاق اور ہمدردی گھول کر پلا دیں.*
*4-یہ بھی سکھائیں اور روح تک میں اتار دیں کہ سہولت پسندی، آرام طلبی، برانڈ کانشیسنیس، زیادہ پیسہ ہماری اقدار نہیں ہیں۔ مل جائیں تو سبحان اللہ۔ نہ ملے تو یہ کوئی ٹینشن کی چیزیں نہیں ہیں۔*
*5-اور سب سے اہم یہ بات تو گھٹی میں دے دیں کہ ہمارے رول ماڈل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔*
*6-ہر بات میں ہر شعبے میں اور ہر کام میں بس یہ ذہن میں آئے کہ یہ کام اگر اللہ کے رسول کرتے تو کیسے کرتے ؟*