بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
انسان کی زندگی کے بننے سنورنے کا راز اور ذریعہ اللہ کی کتاب سے منسلک ہے راہ راست پر چلنے کے لیے خدائی قانون اور امور الہی کو اپنانے کی ضرورت ہے انسان کی صحت اور ہدایت کا تعلق اللہ کی کتاب و عبادت سے ہے قران محض الفاظ کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ اس میں نصیحت کا مجموعہ،فضیلت کا مجموعہ،تربیت کا مجموعہ، عبادت کا مجموعہ، رحمت و برکت کا مجموعہ، اور ہدایت و محبت کا بھی مجموعہ ہے اس سے استفادہ پر تدبر و فکر ہر مسلمان کا فریضہ ہے
پیاری بہنوں!
قرآن ہر مرض کی دوا کے ساتھ ہر مسئلے کا حل ہے قرآن روحانی بیماری شخصی خاندانی بیماری سے نجات فراہم کرتا ہے ایک مرتبہ اس کو اس کے مقام کی نظر سے تو دیکھیں!
ایک مرتبہ اس کو اعتماد کے لہجے میں تو پرکھیں!
ایک مرتبہ اس کو جذبات کے ساتھ تو ہاتھ میں لیں!
آپ کو کیا کیا ملے گا؟ آپ اندازہ نہیں لگا سکتیں!
قران ہماری نجی زندگی آپس کے بگڑے ماحول پر اس انداز میں نصیحت کرتا ہے "ولا تجادلو اھل الکتاب الا بالتی ھی احسن الا الذین ظلموا منھم" جھگڑا مت کرو بہتر سلوک کا انتخاب کرو لڑائی جھگڑا اہل ایمان کو زیب نہیں دیتے!
جب ہم مصیبت و پریشانی میں گھرے ہوتے ہیں تو قران ہمیں دلاسہ دیتا ہے! "لا تحزن ان اللہ معنا" غمگین مت ہو جس طرح راحت اللہ کی جانب سے ملتا ہے اسی طرح بطور آزمائش غم بھی اللہ کی جانب سے ملتا ہے اس پر اللہ کہ واسطے صبر کرنا اللہ پر بھروسہ اعتماد رکھتے ہوئے یہ تصور کرنا کہ سب کچھ اللہ کی جانب سے ہے اللہ مجھے صبر کی طاقت نصیب فرما اس طرح کی دعا مانگنا چاہیے ہماری زندگی اجیرن ہونے کی وجہ کیا ہے؟ تلاش کرنے کی ضرورت ہے!
ہمارے زندگیوں میں لڑائی جھگڑے کی وجہ کیا ہے؟!
ہماری رشتوں سے سکون ختم ہو جانے کی وجہ کیا ہے؟!
ہمارے روزی سے برکت اٹھ جانے کی وجہ کیا ہے؟!
ہمارے جسم میں بیماری کے پیدا ہونے کی وجہ کیا ہے؟!
ہمارے وقت میں برکت نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟!
ہمارے پاس اخلاق کی کمی کیوں پائی جا رہی ہے ؟!
ان سب کا ایک ہی سبب ہے وہ ہے ترک قران
قرآن میں راحت پانے کا نسخہ اس طرح بیان کیا گیا *"الا بذکر اللہ تطمئن القلوب"*
قرآن میں صبر پانے کا نسخہ اس طرح بیان کیا گیا ہے *"یاایھا الذین آمنوا استعینوا بالصبر والصلوۃ"*
قرآن میں عزت و صالحیت پانے کا نسخہ اس طرح بیان کیا گیا ہے *"رب ھب لی من الصالحین"*
قرآن مجید میں اخلاق کی تعلیم اس طرح دی گئی ہے *"انک علی خلق عظیم"*
قرآن مجید میں برکت اور رحمت پانے کا ذریعہ اس طرح بتایا گیا ہے *"یاایھا الذین آمنوا صلو علیہ و سلموا تسلیما"*
پیاری بہنوں!
ان ساری تعلیمات کے مجموعے کو قرآن مجید کہتے ہیں قرآن کے ذریعے ہم اپنی منزل قرآن والے رب کے پاس یعنی آسمان میں حاصل کر سکتے ہیں قرآن کا ادب و احترام لازم پکڑ لیں!
قران کی تلاوت کا اہتمام لازم کر لیں! قران کا فہم و عمل ضرور سمجھ لیں!
اسی میں سعادت ہے،اسی میں عزت ہے، اسی میں رفعت ہے، اسی میں راحت ہے، اسی میں برکت ہے، اسی میں عظمت ہے، اسی میں محنت ہے، اسی میں محبت ہے، اسی میں سنت ہے، اسی میں جنت ہے،
اللہ پاک کی تمام قیمتی نعمتوں سے ہم سب کو مالامال فرمائے آمین
وآخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین