نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
والذین جاھدو فینا لنھتدینھم سبلنا

ہندوستان کی آزادی یہ ہمارے لیے زندگی کا عظیم درس ہے آج ہم آزادی کے نام جشن و محفل کا تصور ذہن میں لاتے ہیں جب کہ جنگ آزادی کا حاصل سبق یہ ہے کہ ہمیں انقلاب برپا کرنے کے لیے جہد کو اپناؤ
زہد کو اپناؤ
وقت لگاؤ
خود کو مٹاؤ
مشوروں سے کام نہیں بنتے فنون سے کام بنتے ہیں
ارادوں سے کام نہیں بنتے عمل سے کام بنتے ہیں
قسم اٹھانے سے کام نہیں بنتے قدم اٹھانے سے کام ہوتے ہیں
اکابر کا ایک ایک نقش یہ کہتا ہے کہ ہتھیار سے زیادہ ہاتھ میں جان ہوتی ہے زمین پر اتنا چلو کہ زمین آپ کے قدم کے نشان دیکھ دیکھ کر تھک جائے آپ کے قدم نہ تھکے ہمارا ملک غلامی سے کیسے نکلا؟
آپ کا یہ ملک جھگڑا فساد سے کیسے آزاد ہوا؟
آپ کا یہ ملک ظلم کے جال سے انصاف کی چھاؤں میں کیسے پناہ لیا؟
صرف نعرے بازی سے امن قائم ہو گیا؟! کہ مجموعے کے بیچ میں کھڑے ہو کر گلے میں ترنگے کی پٹی ڈال کر سینہ چوڑا کر کے بلند آواز میں آواز لگا دی کہ ہم ایک ہیں اس نعرے سے ظالم کا تختہ پلٹ گیا؟ یہ اس نعرے کی برکت کے ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہے بھائی بھائی کے اس نعرے کی بنیاد پر کچھ تو انصاف۔۔۔۔۔ہوا اج ہمیں یہ نعرہ محض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نظر آتی ہے لیکن یہ نعرہ خون کی ندیاں بہنے کے بعد
لاشوں کی لاریاں قبرستانوں میں منتقل ہونے کے بعد
جوانیاں کھپانے کے اس قافیے میں پرویا گیا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی اپس میں ہیں بھائی بھائی!
پیاری بہنوں!
آئیے ہم کچھ تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں! ایک عظیم عالم دین مولانا عبید اللہ سندھی رحمۃ اللہ علیہ پر نظر جا کر رکتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں دینی جدوجہد کے ساتھ سیاسی بصیرت انقلابی حمیت اس ملک ہندوستان کے لیے بیش بہا خدمات کا سرمایہ صرف کیا ہے آپ صرف عالم ہی نہیں تھے بلکہ اعلی معیار کے سیاست دان بھی تھے انہوں نے مذہبی آزادی کے ساتھ سیاسی آزادی پر بڑی محنت کی مسلمانوں میں سیاسی بیداری پیدا کیا
انقلابی تحریک شرکت کی برطانوی حکومت کے خلاف محاذ کھڑا کیا
ان کی چال بازیوں مکاریوں کو اچھال کے سب ہندوستانیوں کو واقف کروایا
آپ گاندھی جی جیسے عظیم رہنماؤں کو ساتھ لے کر انقلابی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے
برطانوی حکومت کی سازشوں کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت کا تھا خلافت عثمانیہ پر ہونے والے حملے کے بارے میں بڑی پیچیدہ معلومات حضرت نے ہی نکال کر باہر ڈالا تھا
آپ نے خلافت عثمانیہ کی بقا کے سلسلے میں ترک قیات کے ساتھ مضبوط تعلقات بنائے تھے
برطانوی حکومت کے خلاف مزاحمت پہ جیلوں کی صعوبتیں تک آپ نے برداشت کی بلکہ وطن کی آزادی اور ترقی کے لیے حضرت ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے ہر دم تیار رہتے تھے
اور ایسے ہی کفایت اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بھی برطانوی حکومت کو ناقابل قبول قرار دیا ہے آپ نے ہندوستان کے مسلمانوں کو انگریزوں کے خلاف متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مفتی رحمت اللہ علیہ نے ہر موقع پر آزادی کے حق میں آواز بلند کی انہیں بھی کئی مرتبہ جیل کی ہوائیں کھانی پڑی محض ملک کی ترقی قوم کی اصلاح کے سلسلے میں آپ کی قیادت میں مسلمانوں اور دیگر بر صغیر کے قوموں کو آزادی کی راہ پر گامزن کیا ہے
حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ہندوستان کے عظیم شخصیت ہے آپ دارالعلوم دیوبند کے متعلم ہیں آپ نے علمی و روحانی مشن پر کام کا آغاز کیا آپ کا لقب حکیم الامت ہے آپ لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے ساتھ اجتماعی مسائل کا بھی حل فرماتے تھے تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے انگریزوں کی غلامی کو مسلمانوں کے دینی اخلاقی زوال کا سبب بتایا ہے آپ نے اپنی تحریروں بیانات اور شاگردوں کے ذریعے عوام کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش اور فکر کی ہے آپ ہر عملی میدان میں انگریزوں کے خلاف انقلابات برپا کیے ہیں آپ نے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد میں بھی بڑا اہم رول ادا کیا ہے تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام یہ تھا کہ دین اور دنیا دونوں کے مسائل کا حل اسلامی تعلیمات میں موجود ہے تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا زور اس بات پر زیادہ تھا کہ دین کے ساتھ ساتھ سیاسی حقوق کی حفاظت کریں!

پیاری بہنوں!
میں کن کی قربانیوں کو سمیٹوں، کن کا تذکرہ کروں، کن کو ترک کروں سمجھ کے باہر ہے ایک ایک مجاہد کی زندگی پر نظر ڈالتی چلوں تو یہ سورج کی روشنی غروب تک کا سفر آسانی سے طے کر سکتی ہے لیکن داستان مجاہد مکمل بیان نہیں کی جا سکتی ہے!
یہ ایک مستقل باب ہے جو طویل وقت کا طالب ہے البتہ چند محدثین کے ناموں سے ایک مطالعہ کا شوشہ چھوڑ کر اپنی بات ختم کرتی ہوں!
مجاہدین آزادی میں حضرت امداد مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کا نام آتا ہے حضرت سید ضامن شہید رحمۃ اللہ علیہ کا نام حضرت حسین احمد مدنی رحمت اللہ علیہ کا نام آتا ہے حضرت عطاءاللہ شاہ بخاری رحمت اللہ علیہ کا نام ہے ان کی زندگیوں کو پڑھ کر ان کے جیسے حوصلے بنانے کی فکر کریں ان کے علاوہ اور بھی مجاہدین ہیں
اللہ پاک ہمیں عقل سلیم نصیب فرمائے امین

وآخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین