✒️ ابن اسلم الہ آبادی 

وكان سعيكم مشكورا
 (تمہاری کوششیں مقبول ہونگی)

ہم فقط کوشش کے پابند ہیں، نتیجہ کے نہیں!
ہم راستے کے مکلف ہیں منزل پہونچنے کے نہیں!
ہم بیج و دانہ بکھیرنے کے مکلف ہیں اگانے کے نہیں!
ذرا سوچو! قیامت کے دن ایسے بھی نبی ہونگے جن پر ایک انسان بھی ایمان نہ لایا ہوگا،
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی نبوت کے مقام میں کمی آگئی،
کیونکہ انہوں نے نبیوں والی کوشش کی،
نبیوں کی راہ پر وہ چلے،
نبیوں جیسے کام کیے،
اپنی ذمہ داری کو انجام دیا اور لوگوں پر حجت قائم کی،
اللہ کا تم سے صرف کوشش کا مطالبہ ہے، نتائج کا مطالبہ ہرگز نہیں ہے،
جو اللہ کو تم سے مطلوب ہے اس میں مشغول رہو!
جن باتوں کی پوچھ ہی نہیں ہوگی ان سے برکنار رہو!