میرے حضور ﷺ کی مسکراہٹ وہ نور ہے جس سے زمانوں کی تاریکیاں مٹ گئیں۔ یہ کوئی عام تبسم نہیں، بلکہ جمالِ مصطفٰی ﷺ کا ظہور ہے۔ ان کے لبوں کی ہلکی سی جنبش میں امت کے لیے رحمت، دلوں کے لیے شفا اور روحوں کے لیے زندگی پوشیدہ ہے۔
  اگر کائنات اپنی ساری متاع ان کی ایک مسکان پر قربان کر دے تب بھی کوئی برابری نہیں، کیونکہ یہ دنیا محبتِ مصطفٰی ﷺ کے ایک قطرے کی قیمت ادا نہیں کر سکتی۔ یہ مسکراہٹ نبوت کی ہے جو آنکھوں کو نہیں، دلوں کو بدل دیتی ہے۔
اسی محبت نے دل کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے جوڑ دیے، پیاسے لبوں کو سیراب کیا اور جینے کا سلیقہ عطا کیا۔
✍️ دل سے قلم تک۔