دنیا کی رنگ رلیوں میں کھو کر ہم نے اپنا سکون ہی برباد کر لیا ہے اللہ تعالٰی نے ہمیں اس دنیا میں کیوں بھیجا ہے آج ہم وہ بھول چکے ہیں ہمیں لگتا ہے کہ ہم اس دنیا میں بڑا نام بڑا سارا اسٹیٹس بڑا بنگلہ بڑی گاڑی بیوی بچے بڑے عہدے ان سب کے لیے اللہ نے ہمیں پیدا کیا ہے تو سب سے بڑی غلطی یہی ہے کہ ہم اپنے مقصد کو بھولا کر ان چیزوں میں کھو گئے ہیں یہ چیزیں بےشک ہمارے لئے ضروری ہیں لیکن ضرورت کی حد تک ہم دیکھتے ہیں نہ جب تک کشتی پانی کے اوپر چل رہی ہوتی ہے تو وہ بالکل صحیح چلتی ہے جب پانی کشتی کے اندر چلا جاتا ہے تو وہ کشتی ڈبو دیتا ہے۔۔۔۔۔

اسی طرح جب ہمارے اندر دُنیاوی چیزوں کی محبت حد سے زیادہ اتر جائے تو ہماری زندگی تلخ ہو جاتی ہے 
ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد اللہ تعالٰی کو راضی کرنا ہے اس دل میں اللہ کی محبت لیے کر اس کو راضی کرنا ہے۔۔۔۔۔۔

ازقلم 
زکری پرویز