کیا مسلمان کے لئے کرسمس ڈے منانا جائز ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں مسلمان کا طرز عمل کیا ہونا چاہیئے؟


علماء کے نزدیک مسلمان کے لیے کرسمس (جو حضرت عیسیٰؑ کو اللہ کا بیٹا ماننے کے عقیدے سے منسلک تہوار ہے) منانا جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک غیر اسلامی مذہبی تہوار ہے اور اس میں شرکت یا اس کی خوشی منانا غیر اسلامی عقائد کی تائید شمار ہوتی ہے۔


قرآن مجید میں حضرت عیسیٰؑ کے بارے میں واضح طور پر فرمایا گیا:


“عیسیٰ ابن مریم صرف اللہ کے رسول ہیں”

(سورۃ النساء: 171)


اور فرمایا:

“ خدا کے شایان نہیں ہے کہ وہ کوئی اولاد بنائے ”

(سورۃ مریم: 35)


اللہ تعالی نے فرمایا :

نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد 

( سورہ اخلاص 3)


کرسمس کا بنیادی عقیدہ (نعوذ باللہ) اللہ کے بیٹے کا تصور ہے، جو قرآن کے صریح خلاف ہے۔


نبی کریم ﷺ نے فرمایا:


“جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے، وہ انہی میں سے ہے”

(ابو داؤد)


اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو غیر مسلموں کے مذہبی شعائر میں مشابہت سے بچنا چاہیے۔


 مسلمان کا طرزِ عمل یہ ہونا چاہیے کہ 

غیر مسلموں کے مذہبی تہوار نہ منائیں ۔

احترام اور حسنِ سلوک برقرار رکھیں

اسلام ہمیں بدتمیزی یا نفرت کی اجازت نہیں دیتا۔


مبارکباد دینے سے اجتناب کریں

کیونکہ یہ ان کے مذہبی عقیدے کی تائید بن سکتی ہے۔


عام سماجی تعلقات جائز ہیں

جیسے پڑوسیوں سے اچھا برتاؤ، اخلاق کے ساتھ پیش آنا۔

لیکن کرسمس منانا یا اس کی مبارکباد دینا جائز نہیں۔g