عارف باللہ حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی صاحب مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند نے ایک قیمتی نصیحت فرمائی ہے معاشرتی زندگی اور اپنے موافق و مخالف کے ساتھ سلوک برتنے کا ایک عمدہ تحریر جاری کی ہے ،
ارشاد فرمایا کہ: الصادق و المصدوق محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ:احبب حبيبك هونا ما عسى ان يكون بغيضك يوم ما ، وابغض بغيضك هونا ما عسى ان يكون حبيبك هونا ما
ارشاد فرمایا کہ اپنے دوست سے دوستی سنبھل کر کرو ، ہوسکتا ہے کہ وہ ایک دن دشمن بن جائے ، اور دشمن سے دشمنی بھی سنبھل کر کرو ہوسکتا ہے کہ ایک دن وہ تمہارا دوست بن جائے ،
یعنی دوستی اور دشمنی اعتدال میں رہ کر کرو ،