ہم جہاں کہیں بھی ہوں جو کچھ بھی کر رہے ہوں موت ہمارے تعاقب میں ہوتی ہے...!!

ہم کہیں بھی چلے جائیں موت سے دور نہیں بھاگ سکتے موت کا وقت متعین ہے ہر گزرتا دن ہم کو ہماری موت کے قریب لے جا رہا ہے موت ہر وقت ہمارے تعاقب میں لگی ہوتی ہے ہم دین سے بیزار، دنیا کی رنگینیوں میں مست، موت کو بھلاے ہوے، گناہوں میں لپٹے ہوۓ آخرت کی فکر سے لا پرواہ، دنیا کی زندگی میں مگن نا موت کی کوئ تیاری نا آخرت کی فکر
   قبر ہر روز ہمیں آواز دیتی ہے اور ہم ہر دن کسی نا کسی کی موت کی خبر سن کر بھی اپنی موت سے غافل ہیں جنازوں میں شریک ہوتے ہیں میت کو قبر میں اتارتے ہیں مٹی ڈال کر دو گز زمین میں تنہا چھوڑ کر چلے آتے ہیں اور اس طرح بے فکر ہو جاتے ہیں جیسے بس ان کو ہی جانا تھا ہمارے لیۓ دنیا ابدی ہے
`كل نفس ذائقة الموت`

`ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے`
یہ دنیا ابدی نہیں ہے میرے پیارے آج کوئ اور گیا ہے تو کل ہم بھی جا سکتے ہیں دنیا مسافر خانہ ہے ہم ابھی منزل پہ نہیں پہنچے ہم تو ابھی سفر میں ہیں یہ سفر طویل بھی ہو سکتا ہے اور بہت قلیل بھی آج زندہ ہیں سلامت ہیں اپنی آخرت کی فکر کر لیں گناہوں سے خود کو بچا لیں نیکیوں میں سبقت لے جانے والے بنیں کل کو ہمارے جانے کے بعد کوئ ہمارے لیۓ کچھ نہیں کرے گا جب ہم خود اپنی آخرت کی فکر نہیں کرتے تو کوئ اور کیسے؟ اور کیوں کرے گا..؟

 جس طرح ہم اپنے پیاروں کو قبر تک پہنچا کے انہیں بھول جاتے ہیں اسی طرح ہمارے پیارے بھی ہمیں لحد میں اتار کر فراموش کر دینگے.... 
 ہمیں اپنی آخرت کی فکر خود ہی کرنی ہے کیونکہ موت جب آے گی تو آپ کو اور مجھے مہلت نہیں دیگی
      
    لہذا اپنی آخرت کو سنوار لیں تاکہ جب موت کا اچانک حملہ ہو تو قبر و حشر کے عذابوں کے دفاع کے لیۓ ہمارے پاس اعمال صالحہ موجود ہوں ہم اللہ سے بخشش و رحمت اور اس کی جنت کی امید رکھ سکیں...!!
"اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ"

ترجمہ: "اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، اور آگ کے عذاب سے، اور زندگی اور موت کی فتنے سے، اور دجال کے
فتنے سے"
آمین یا ارحم الراحمین 

✍️بنت شہاب💫