افسوس ہے امت کی بہو بیٹیوں پر
خامہ بکف محمد عادل ارریاوی
آج میں جب اپنا موبائل کھولا تو اچانک میرے سامنے ایک ویڈیو آئی جس میں ایک برقعہ پوش لڑکی ڈرامہ باز شو باز کپل شرما کے شو میں نظر آئی جو خوب دل لگی ہنسی مزاق کر رہی تھی آخر ان لڑکیوں کو ہوا کیا ہے کبھی فلمی ٹھیٹھروں میں نظر آتی ہے کبھی اسکول کالج یونیورسٹی کے نام پر غیروں کے ساتھ پارکوں ہوٹلوں میں رومانس کرتی نظر آتی ہے آخر یہ لڑکیاں چاہتی کیا ہے کیوں اپنے دین و سماج کو بدنام کرنے میں تُلی ہوئی ہے کیا ان لڑکیوں کی غیرت مرچکی ہے یا اپنی ضمیر کا سودا کرچکی ہے یہ آخر چاہتی کیا ہے ؟
معاشرے کی نوجوان لڑکیو! کیا آپ اس مشکل وقت میں اپنا کردار ایسا ہی رکھیں گی؟ کیا آپ اپنی تہذیب و ثقافت کو پاش پاش کریں گی؟ اگر آپ نے ایسا کردار رکھا تو آپ کی نسل آپ کا کل اور آپ کی آخرت کا کیا حشر ہوگا؟ اس دور میں اپنے کردار کو بلند کرو ہم سے پہلے جن ماؤں نے اسلام کے مجاہدوں کی پرورش کی ہے تم بھی انہیں والدین کی بیٹیاں ہوں خدارا اپنے آپ کو دین اسلام کے لیے خالص کرو اپنے کردار کو سمجھو ۔
لڑکیو تمہیں کیا ہوگیا ہے آج کیوں تمہارا استعمال ٹشو پیپر کی طرح ہورہا ہے کیوں اس آگ میں جل رہی ہو کیوں اپنی عزت کی نیلامی پہ تل چکی ہو خدارا اپنے آپ سنبھالو اپنے آپ کو پہچانو کہ تم کیا کر رہی ہے کس راستہ پہ چل رہی ہو اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دے دین کی صحیح سمجھ عطافرماۓ آمین ثم آمین یارب العالمین