آج کا دور ؟؟؟
آج کے دور کا فتنہ اصل موبائل فونز ہیں!!!- ایک زمانہ تھا جب فتنہ پہچاننا آسان تھا، مگر آج فتنہ مسکرا کر آتا ہے۔ موبائل کی اسکرین، سوشل میڈیا، جھوٹی چمک دمک اور نفس کی خواہشات انسان کے ایمان کو آہستہ آہستہ کمزور کر دیتی ہیں۔ ایک نوجوان علی کی کہانی ہے، جو نماز پڑھتا تھا مگر آہستہ آہستہ مصروفیت کے نام پر تاخیر کرنے لگا۔ پھر ایک دن نماز چھوٹنے لگی اور اسے احساس بھی نہ ہوا۔
- فتنہ یہی ہے کہ گناہ کو معمولی بنا دیا جائے۔ دل سیاہ ہوتا ہے اور انسان کو احساس نہیں رہتا۔ علی کی زندگی میں ایک موڑ اس وقت آیا جب اس نے ایک بزرگ کو کہتے سنا: "ایمان کی حفاظت ایسے کرو جیسے شیشے کے برتن کی۔" یہ بات اس کے دل میں بیٹھ گئی۔ اس نے موبائل کے استعمال میں احتیاط شروع کی، بری صحبت چھوڑ دی، قرآن سے تعلق جوڑا اور نماز کی پابندی کی۔
- ایمان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ماحول، دوستوں اور عادتوں پر نظر رکھیں۔ ذکرِ الٰہی، دعا اور نیک صحبت ایمان کو مضبوط کرتی ہے۔ آج کے دور میں فتنوں سے بچنا مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔ جو اللہ پر بھروسا کرے، اللہ اس کے ایمان کی حفاظت فرماتا
: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ :