Translation unavailable. Showing original.
اتحاد و بھائی چارہ: آج کی سب سے بڑی ضرورت
23 جنوری، 2026
میرا ماننا ہے کہ آج مسلمانوں کو ایک دوسرے کے باہمی تعاون کی سخت ضرورت ہے۔ جب ہم آپس میں بٹے رہتے ہیں تو ہماری طاقت کمزور پڑ جاتی ہے، لیکن جب ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں تو ہماری وحدت مضبوط ہوتی ہے۔
آج معاشرہ جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، اُن کا مقابلہ اکیلے ممکن نہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھیں، مشکل وقت میں سہارا بنیں اور بھلائی کے کاموں میں کندھے سے کندھا ملا کر چلیں۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ باہمی اختلافات اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر دوریاں بڑھانا ہمارے لیے نقصان دہ ہے۔ اس کے بجائے اگر ہم معافی، برداشت اور بھائی چارے کو اپنائیں تو ہمارا معاشرہ دوبارہ مضبوط بن سکتا ہے۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو گرانے کے بجائے اٹھائیں، مایوس کرنے کے بجائے حوصلہ دیں اور نفرت کے بجائے محبت کو فروغ دیں۔ یہی باہمی تعاون اور حمایت ہماری پہچان بھی ہے اور ہماری سب سے بڑی طاقت بھی۔