*حسد یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے اور اسے دوسروں کی خوشیوں سے نفرت کرنے پر مجبور کر دیتی ہے انسان اپنے پاس موجود ہزاروں نعمتیں بھول جاتا ہے اور اس کے پیچھے لگ جاتا ہے جو اللہ نے دوسروں کے حصے میں ڈالی ہوئ ہیں اور یہ ایک نہایت ہی بری خصلت ہے جو انسان کو تباہی کے دہانے پہ پہنچا دیتی ہے انسان اللہ کا نا شکرا بن جاتا ہے
حسد ایک ایسی آگ ہے جو انسان کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے حسد انسان کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے لکڑی آگ کو جس انسان کے اندر حسد آ جاے پھر اس کا حسد ہی اسے اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے اس انسان کی زندگی کبھی خوشیوں میں نہیں گزرتی وہ ہمیشہ دوسروں کی زندگی میں خوشیاں دیکھ کر دکھی رہتا ہے وہ ہمیشہ دوسروں کی زندگی میں جھانکنے کی کوشش میں رہ جاتا ہے زندگی اس انسان کو خوش ہونے کا کبھی موقع ہی نہیں دیتی جو دوسروں سے حسد کرتا ہے
حسد ایک ایسی چیز ہے جس سے اللہ نے پناہ مانگنے کی تلقین فرمائ ہے
`قرآن میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے`
*وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدْ*
_اور حسد کرنے والے کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو_
`سورہ فلق آیت نمر5`
_*اس لیۓ خود میں رہیں خود میں جیئیں اور خوش رہیں*_
لوگوں کی خوشیوں میں خوش ہونا سیکھیں آپ کی زندگی میں خوشی اور سکون خود بخود آ جاے گا
تو آئیے اپنے دلوں کو حسد سے پاک کریں آج یہ عہد کریں کہ ہم کبھی بھی اپنے اندر حسد کو داخل نہیں ہونے دینگے ان شاء اللہ العزیز
💫بنت شہاب✍️