*کیا ہوتا ہے خوف خدا*

منقول جنرل نولج،

شمالی کوریا کے 73% لوگ کسی مذہب کو نہیں مانتے،

13% چونڈو مت کے پیروکار ہیں،

12% شمان مت کے پیروکار ہیں،

1.5% بدھ مت کے پیروکار ہیں،

جبکہ 0.5% دیگر مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں،

انہیں اسلام کے بارے میں کوئی علم نہیں،


ایک مسلمان سیاح وہاں گیا اور ایک مقامی شہری سے دوستی ہو گئی، رمضان کا مہینہ تھا،

جب اس شہری نے اپنے مسلمان دوست کو کھانے کی دعوت دی تو اس نے کہا:

میں روزے سے ہوں، میں غروب آفتاب سے پہلے کچھ نہیں کھا سکتا...


کورین شخص نے پوچھا روزہ کیا ہوتا ہے؟

مسلمان نے جواب دیا روزہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کچھ نہ کھانے پینے کا نام ہے,

یہ اللہ رب العزت نے ہم مسلمانوں کو عطا فرمایا ہے ہم اللہ کے لئے روزہ رکھتے ہیں بھوکا رہتے ہیں اسکی عبادت کرتے ہیں اور اس کا خوف اپنے دل و دماغ میں رکھتے ہیں.


کورین بولا تم چاہو تو چھپ کر کھا سکتے ہو, کوئی آپکو نہیں دیکھے گا نا میرے گھر والا نا کوئی اور,

مسلمان نے کہا چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے، اللہ دیکھ رہا ہوتا ہے اور وہ سزا دے گا,اور یہ اللہ کا حکم ہے کہ روزے رکھ لیا تو کچھ نہیں کھا سکتے نا چھپ کر نا کھلے میں بلکے ایک مدت تک اسی حال میں رہنا ہوگا, وہ دوست تھا اسرار کر رہا تھا بار بار کھانے کا اور اسکو معلوم نہیں تھا کہ روزہ کیا ہے کس کو کہتے ہیں اور کیوں رکھا جاتا ہے...جب اس نے مسلمان کی بات سنی اور معلوم ہوا کے اللہ کے خوف سے بھونک،پیاس،سب کو چھوڑ دیتے ہیں،

یہ سن کر کورین شخص حیرت سے کہنے لگا:

تو گویا تم اپنے ملک میں بھی اللہ کے ڈر سے چھپ کر کچھ غلط نہیں کرتے گویا وہ یہ کہنا چاہتا تھا آپ لوگ ہر برائی سے پاک ہوں گے کچھ بھی الٹا سیدھا نہیں کرتے ہوں گے...

جیسے اس نے بیان کیا

تو پھر تمہارے ملک میں

کوئی جیل نہیں ہوگی,

کوئی کرپشن نہیں,

کھانے میں ملاوٹ نہیں,

کوئی گندگی نہیں,

کوئی بلیک مارکیٹنگ نہیں,

بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں,

کوئی ریپ نہیں,

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں,

کوئی چور نہیں,

کوئی منافقت نہیں,

جعلی دوائیاں نہیں,

کوئی دھوکہ باز نہیں,

کوئی جھوٹ نہیں,

کوئی جرم نہیں,

کوئی غیر اخلاقی سرگرمیاں نہیں,

کوئی والدین کا نا فرمان نہیں,

کوئی کسی کو مارنے ڈانٹنے والا نہیں,

صرف اور صرف امن ہی امن ہوگا,

کیونکہ ایک ایسا ملک جہاں لوگ محض اللہ کے خوف سے چھپ کر بھی کھانے سے گریز کرتے ہیں، وہاں تو کوئی جرم ہو ہی نہیں سکتا,وہاں لوگ کیسے کسی کو تکلیف دے سکتے ہیں، برا بھلا کہ سکتے ہیں،اور جب ایک کھانے اور پینے جیسی ضرورت سے رک سکتا ہے تو گویا وہ ہر برے کام سے رک سکتا ہے....


کورین آنکھوں میں آنسو لیکر بولا بھائی کیا؟

آپ مجھے وہاں لے جا سکتے ہیں، جہاں اتنا اچھا سکون ہو، اتنا اچھا انتظام ہو، کہ غلط کام سے پہلے اس سے ڈریں جو کہ تنہائی میں بھی دیکھ لیتا ہے اور خوف ایسا کہ بھوک اور پیاس جیسی چیز سے رک جائے جس کے لئے کتنے جتن کرتا ہے انسان, بھائی ہمارے ملک میں تو بات بات پر لڑائی ہوتی ہے, تکلیف دی جاتی ہے, اور کوئی کھانا پینا بند نہیں کرتا، چوری، غیبت، برا بھلا، زنا، جھوٹ ،دغا خیانت، ظلم، جہل، حسد و کنا، قتل و غارت ،یہ سب باتیں تو عام ہیں...


اس نے غور کیا اور کچھ لمحےسوچ کر اس نے مسلمان سے کہا بھائی لے جاؤ گے؟

جواب دیا بھائی کیسے لے جاؤں آپ ایک کام کرو مسلمان ہو جاؤ پھر آپ بھی ڈرنا،

وہ بولا بھائی کیا بات کہ رہے ہو میں یہاں رہ کر بھی ڈر سکتا ہوں؟ مسلمان نے کہا جی بھائی.

پھر بولا بھائی کیسے؟

اس نے کہا آپکو اللہ کو ایک ماننا ہوگا بولا ٹھیک ہے مانتا ہوں.

یوں سمجھیے اس نے اسے کلمہ پڑھایا اور مسلمان کر دیا پھر سب باتیں اسے سکھائی اور الحمدللہ وہ مسلمان ہو گیا اور ان تمام باتوں کو اس نے چھوڑ دیا جو خرافات وہ کیا کرتا تھا...


یقینا یہی ہے اسلام کی حقیقت، یہی ہے اسلام کا شعار، یہی ہے اسلام کی تعلیم، لیکن افسوس صد افسوس،کہ اسکو روزہ تو سمجھا دیا گیا لیکن اب مسلمان کس سے ڈرتے ہیں اور اللہ سے کتنا ڈرتے ہیں میں بیان نہیں کر سکتا، اللہ کریم مسلمانوں کو کھویا ہوا وقار لوٹا دے...


جب میں اسکو پڑھ کر لکھ رہا تھا تب میرے ایک عزیز میرے پاس آئے اور بولے اسکا تو ابھی موقع بھی نہیں ہے لکھ لو رمضان کے وقت نشر کر دینا میں نے بھائی پتہ نہیں پھر یاد رہا یا نا رہا اور میں نے لکھ دیا،اصل مقصد خوف خدا کو بیان کرنا ہے، وہ اسے میں نظر آ رہا ہے کبھی کبھی چیزیں خلاف موقع محل نصیحتا رکھ دی جاتی ہیں...



ماحاصل

خدا قسم اس بندے نے بیان کر دیا کہ ڈر کس کو کہتے ہیں اور خوف خدا کیا ہوتا لیکن یہ سب رسم ہیں اب تو روزہ رکھ کر لوگ نماز بھی نہیں پڑتے,کاش خوف خدا ہمارے دلوں میں ہوتا، ہمارے وجود میں ہوتا، ہماری تنہائی میں ہوتا، یا اللہ تو ہمیں اپنا خوف عطا فرما آمین بجاہ النبی الکریمﷺ.....


حقیقتاً آنکھیں کھول دینے والی بات ہے ہم تمام مسلمانوں کی اور سبق حاصل کرنا چاہیے,اللہ کریم ہماری حفاظت فرمائے آمین یارب العالمین...


طالب دعائے خیر محمد مزمل


✍️ متعلم الجامعۃ الاشرفیہ✍️