‼️ *نیوتہ: ایک بدترین قرض:* ‼️
ہمارے ہاں آج کل نکاح کے موقع پر جو خاندان کے رشتے دار ہیں وہ آتے ہیں کھانا کھانے کے بعد نیوتہ (پیسے) دیتے ہیں اسے لکھا جاتا ہے کہ جی فلاں نے اتنے پیسے دیے، فلاں نے اتنے پیسے دیے اور جب ان کا نکاح ہوتا ہے تو کاپی دیکھ کر واپس کیا جاتا ہے ، بسا اوقات اس سے بڑھ کر دیتے ہیں۔

بعض لوگ اسے تعاون کا نام دیتے ہیں حالانکہ *یہ تعاون نہیں بدترین قسم کا قرض ہے* جس کی وصولی ضروری ہے۔ تعاون کا معنی تو یہ تھا کہ کسی نے دیا اور نیکی سمجھ کر دیا، تعاون کیا اور بھول گئے۔ اب جو شخص صاحب حیثیت ہے ان کے ولیمے کے بعد بھی باہر لوگ کاپی لے کر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں معلوم ہوا کہ *اس کی بنیاد تعاون نہیں*۔ 

🔹 *تعاون کا جائز اور مہذب طریقہ:*
آپ صاحب حیثیت ہیں اور تعاون کرنا چاہتے ہیں تو جن کی بچی یا بچہ ہے وہ غریب ہیں اور آپ کے رشتے دار ہیں آپ جا کر پوشیدہ طور پر ان کی ضرورت کے مطابق ان کو نقد دے دیں یا کپڑے وغیرہ لے کر دے دیں۔
 (✍🏼: *وعظ ونصیحت جلد:٦، از متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ*)