💞دل دو چیزوں سے روشن ہوتا ہے
استغفار اور ذکر الہی
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے
*غفلت اور گناہ*
عبادت۔۔۔؛؛ سجدوں تسبیحوں کا نام نہیں ہے۔سجدے، قیام، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔
مگر عبادت کے کتنے رنگ اور بھی ہیں۔
وہ جو ﷲ تعالیٰ کی مخلوق کے لیے آسانیاں تلاش کرتا ہے۔
وہ جو ﷲ کے بندوں کے لیے دل میں بغض اور حسد نہیں رکھتا۔
وہ جو چھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھول جاتا ہے۔
وہ بھی عبد ہےاُس کی عبادت کا بھی اپنا ایک درجہ ہے۔
ﷲ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔💖
(آمین ثم آمین یا رب العالمین)