موت و ما بعد الموت ایک فکر انگیز خطاب ۔


✍🏻 خامہ بکف محمد عادل ارریاوی

_______________________________


آج جمعہ سے قبل بندۂ ناچیز کو جامع مسجد سیسونا جوکی ہاٹ ارریہ بہار میں ایک نہایت اہم اور سنجیدہ موضوع (موت و ما بعد الموت) پر خطاب کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ یہ وہ عنوان ہے جو ہر زندہ انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا دل کو دہلانے والا اور روح کو جگا دینے والا ہے۔

خطاب میں ناچیز نے یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ موت زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے اور ابدی سفر کی شروعات ہے۔ دنیا فانی ہے اور اس کا ہر لمحہ ایک امتحان۔ قبر کی تنہائی حشر کا منظر میزان کا پلڑا صراط کا سفر یہ سب ایک حقیقت ہیں جن سے انکار ممکن نہیں۔

یہ بات بھی اجاگر کی گئی کہ جو لوگ دنیا میں نیکی کے ساتھ جیتے ہیں وہ موت کو درِ رحمت پاتے ہیں جبکہ غافلوں کے لیے یہی موت درِ عذاب بن جاتی ہے۔ ایمان اعمالِ صالحہ اور تقویٰ ہی وہ توشہ ہے جو ما بعد الموت کے سفر میں انسان کے کام آتا ہے۔

اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ ہمیں موت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے ہم سب خاتمہ ایمان پر کرے اور ہماری آخرت کو کامیاب بنائے آمین ثم آمین یارب العالمین ۔