😂چار بیویوں کے فائدے
سب سے پہلا “فائدہ”
یہ بتایا جاتا ہے کہ چار
بیویاں ہوں تو گھر میں کبھی خاموشی نہیں ہوتی۔
ہر وقت ایک نہ ایک بیگم کسی نہ کسی مسئلے پر بات کرتی رہتی ہے۔
اگر ایک ناراض ہو تو دوسری سمجھانے آ جاتی ہے، تیسری دلیل دیتی ہے، اور چوتھی فیصلہ سناتی ہے۔
یوں ایک شوہر کے گھر میں پورا “عدالتی نظام” قائم ہو جاتا ہے،
جہاں وہ خود ہمیشہ ملزم ہوتا ہے۔😃
دوسرا بڑا فائدہ
یہ ہے کہ آدمی کبھی اکیلا نہیں رہتا۔
آج کل لوگ کہتے ہیں کہ loneliness بڑا مسئلہ ہے،
مگر چار بیویوں والا آدمی اس لفظ کا مطلب ہی بھول جاتا ہے۔
وہ اگر چھپ کر دو منٹ سکون سے بیٹھنا بھی چاہے تو کوئی نہ کوئی آواز آ جاتی ہے:
“سنیے جی…!”
اور وہ بیچارہ فوراً حاضر ہو جاتا ہے،
جیسے کوئی سپاہی اپنے افسر کے حکم پر۔😆
تیسرا فائدہ
یہ بتایا جاتا ہے کہ آدمی “منصف” بن جاتا ہے۔ چاروں بیویوں کے درمیان برابری کرنا کوئی آسان کام نہیں۔
ایک کو اگر ایک چوڑی زیادہ دے دی تو دوسری فوراً نوٹس لے لیتی ہے۔
یوں شوہر صاحب میں انصاف، برداشت اور حساب کتاب کی ایسی مہارت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ چاہے تو کسی ملک کا وزیرِ خزانہ بھی بن
سکتا ہے😁
چوتھا فائدہ
صحت سے متعلق ہے۔
چار بیویوں کے درمیان گھومتے پھرتے شوہر کی ایسی دوڑ لگتی ہے
کہ اسے الگ سے ورزش کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
کبھی اس کمرے سے اس کمرے،
کبھی اس بازار سے اس بازار—
یوں اس کی fitness خودبخود برقرار رہتی ہے، بلکہ بعض اوقات تو حد سے زیادہ ہی برقرار رہتی ہے!😂
عائشہ 🍁