22 مارچ یومِ شہادت بانیِ حماس شیخ المجاہدین احمد یاسینؒ
جنہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2027ء کے بعد اسرائیل نہ ہوگا ان شاءاللہ تعالیٰ.
عرب میڈیا کو 1999ء میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں شیخ احمد یاسینؒ سے اسرائیل کے مستقبل کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو اُنہوں نے جواب دیا کہ اسرائیل کی بنیاد ظلم پر ہے اور ظلم پر قائم کوئی بھی چیز بالآخر ختم ہوجاتی ہے۔
شیخ احمد یاسینؒ نے کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت ہمیشہ برقرار نہیں رہتی۔ انسان بچپن سے لڑکپن میں پہنچتا ہے، پھر جوانی اور بڑھاپے میں اور پھر ختم ہوجاتا ہے، ممالک کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
اس موقع پر شیخ احمد یاسینؒ سے سوال کیا گیا کہ اس وقت اسرائیل کس مرحلے پر ہے؟ جس پر اُنہوں نے جواب میں کہا کہ اسرائیل آئندہ صدی (21ویں صدی) کے ربع اوّل میں ختم ہو جائے گا، اُنہوں نے مزید کہا کہ سال 2027ء میں اسرائیل نہیں رہے گا۔
یہاں شیخ احمد یاسینؒ سے اس مخصوص سال کی وجہ پوچھی گئی جس پر اُنہوں جواب دیا کہ کیونکہ مجھے قرآن پر یقین ہے، قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے کہ 40 سال میں ایک نسل تبدیل ہو جاتی ہے۔