ایک دن
 جوحا اپنے گھر کے باہر
کچھ تلاش کر رہا تھا۔
 ایک آدمی نے پوچھا:
“اے جحا!
 تم کیا ڈھونڈ رہے ہو؟”
جحا نے کہا:
“میری چابی گم ہوگئی ہے،
اسے تلاش کر رہا ہوں۔”
وہ آدمی بھی اس کے ساتھ تلاش کرنے لگا۔
کچھ دیر بعد اس نے پوچھا:
“یہ بتاؤ، چابی یہاں گری تھی؟”
جحا نے جواب دیا:
“نہیں، چابی تو گھر کے اندر گری تھی۔”
آدمی حیران ہو کر بولا:
“پھر تم اسے باہر کیوں ڈھونڈ رہے ہو؟”
جحا نے کہا:
“اس لیے کہ یہاں روشنی زیادہ ہے!”