Translation unavailable. Showing original.
تقلید اور مقلد
01 فروری، 2026
✒️ ابن اسلم الہ آبادی
مقلد کا تقلیدِ صحیح اور تقلیدِ شخصی دنوں کو صحیح طور سے
سمجھنا ضروری ہے ۔ بعض دفعہ مقلد تقلید کا صحیح مطلب نہ سمجھنے کی بناء پر بڑی بڑی غلطیاں کر جاتا ہے ۔ تقلیدِ مطلق کے جواز کی حدود ، زمانہ ، اور پھر تقلیدِ شخصی کا وجوب اس کا مقصد ، اسکے ترک پر مضراتِ اخروی ان سب کو سمجھنا ضروری ہے ۔ اور ان سب کا سمجھنا موقوف ہے مطالعۂ کتب پر اور یہ موقوف ہے طلبِ حق کے جذبہ پر اور یہ موقوف ہے فکرِ آخرت پر ۔ لہذا اثباتِ تقلید کے متعلق جو تصانیف موجود ہیں انکا مطالعہ کریں انکو سمجھیں باوجود اس کے کوئی بات سمجھ نہ آئے تو کسی عالمِ دین سے سمجھنے کی کوشش کریں ، ہٹ دھرم بن کر نہیں بلکہ استفہام کی نیت سے ۔ لوگ صرف اعتراض کرتے ہیں لیکن پڑھتے نہیں پڑھتے ہیں تو سمجھتے نہیں سمجھتے ہیں تو اپنی عقل کے گھوڑے دوڑاتے ہیں نتیجتاً پڑھتے صحیح بات سمجھتے غلط بات ۔ اسی لئے علماء کی جانب دورانِ مطالعہ رجوع کرنا ضروری ہے ۔