سوال ؟ قبر میں سوال روح سے ہوگا یا جسم سے

👇جواب ۔ جواب فصاحت کے ساتھ دونگی انشاء اللہ 

(غور سے پڑھیں)


قبر میں کیا سوال ہوگا قبر میں تین سوال ہوگا

 نمبر ایک۔ من ربك
جواب ہو گاربّى الله 
نمبر دو۔ من نبيّك 
جواب ہوگا نبى محمد صلى الله عليه وسلم 
نمبر تین۔ مادينك
جواب ہوگا دينى الاسلام 

اب میں تیسرے سوال و جواب پر بات کرتی ہوں اسلام کتنی چیزوں کا نام ہے اسلام پانچ چیزوں کا نام ہے 

توحید نماز روزہ حج زکوۃ 
اب بتائیں یہ پانچ اعمال روح کرتی ہے اور یاجسم کرتا ہے جواب جسم کرتا ہے 

جو لوگ اعتراض کرتے ہیں وہ کہتے ہیں جب یہ اعمال جسم کرتا ہے تو سوال جسم سے ہونا چاہیے روح سے کیوں 

 اب میرا جواب پڑھیں جب یہ پانچ اعمال جسم کرتا ہے تو کس حالت میں جسم نے  یہ اعمال کیا ہے 

ظاہر سی بات ہے جب جسم میں روح موجود تھی تو سوال تو روح سے ہوگا مکمل جواب یہ ہے کہ ایسے جسم سے سوال ہوگا جس کے اندر بھی روح موجود ہوگی   یعنی روح اور جسم دونوں سے ہوگا اور اسی طرح قبر میں عذاب روح اور جسم دونوں کو ہوتا ہے  

(از قلم شگفتہ انجم)