قل هو الله احد ، الله الصمد ، لم يلد و لم يولد ،ولم يكن له كفوا احد ،
بتا دیجیے ، کہ وہ اللہ ایک ہے ، وہ اللہ کسی کا محتاج نہیں سب اس کے محتاج ہیں ، نہ کسی کا باپ ہے اور نہ بیٹا، اور اس کے جوڑ کا کوئی نہیں ہے ،
یہ سورۃنہایت ہی جامع سورۃ ہے ، اس سورۃ میں بڑی فضیلت ہے ،اور اسے ثلث قرآن کہا گیا ہے ، یہ سورۃ بعض ان کافروں کے جواب میں ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کےلئے حسب و نسب کا سوال کیا تھا ،
پہلی آیت میں ان لوگوں کا جواب ہے جو لوگ متعدد خداؤں کے قائل ہیں ،دوسری آیت میں ان کا جواب ہے جو حاجت روا اور مشکل کشا ہونے میں اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک کرتے ہیں ، تیسری آیت میں ان کا جواب ہے جو اللہ کے لئے حسب و نسب اور بیٹا مانتے ہیں ، چوتھی آیت میں ان کا جواب ہے جو کسی بھی حیثیت سے مختلف معبودوں کو اللہ کے برابر ٹھرا تے،