آپکو پتا ہے سکون کیا ہوتا ہے؟
آپ کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ سکون میں ہیں؟
اپنی خوشی سے، اپنے قہقہوں سے، چیزیں حاصل کر لینے سے، لوگوں کی محبت پا لینے سے...؟
یہ احساسات قیمتی تو ہو سکتے ہیں مگر یہ سکون کی قیمت نہیں ہو سکتی۔خوشی، قہقہے، محبت یہ احساس چند پیسوں سے خریدا تو جا سکتا ہے مگر سکون جیسی بیش قیمت شۓ کا احساس پیسے پر منحصر نہیں ۔
جب آپ کی توقعات کھوکھلی رہ گئی ہوں اور تب آپکی سماعتوں سے آواز ٹکراۓ "لا ترج الا ربک" جب آپکے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہو اور آپکے اندر کوئی آپکو جھنجھوڑ کر آواز دے "ان اللہ مع الصابرین" جب اپنے اندر مچے شور کیساتھ آپ سجدے میں گر کر خود کو اللہ کے حوالے کر دیں اور آپ اپنے گرد اپنے رب کی آغوش کو محسوس کریں ،جب آپ کے ہاتھ خالی رہ گۓ ہوں لیکن اللہ سے امید کا دامن آپ نے نہ چھڑایا ہو، جب الفاظ ختم ہو گۓ ہوں لیکن پتا ہو اللہ خاموشیاں بھی سن لیا کرتا ہے ۔ہاں تب ملتا ہے سکون ، تب اترتا ہے بوجھ دل کا، تب ملتا ہے روح کو سکون، تب اللہ پر لاڈ آتا ہے اور تب ایسا لگتا ہے اللہ صرف میرا ہے۔