بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
خالق کا ئنات نے نبی رحمت صلی علم کی حیات طیبہ کو اسوہ حسنہ اور بہترین نمونہ کے طور پر پیش کیا؟ کیوں کہ آپ سالی یہ ساری انسانیت کے لیے کامل رہنما اور مثالی نمونہ ہیں، علم و عمل کے پیکر اور بہترین انسان ہیں ، آپ نے صرف اپنی نجات دہندہ تعلیمات و ہدایات کے ذریعہ امت کی رہنمائی پر اکتفا نہیں کیا؛ بلکہ اپنی تعلیمات پر خود عمل کر کے لوگوں کو بتایا کہ نجات اور کامیابی کے لئے فقط علم اور معلومات کافی نہیں عمل بھی ضروری ہے؟
چناں چہ امام الانبیاء محبوب کبر یا سیم کی زندگی میں مسواک کا اس قدر اہتمام کہ حضرات صحابہ کرام کے بیان کے مطابق صبح ہو کہ شام صحت و سلامتی کی حالت ہو یا مرض اور بیماری کا زمانہ ہر حالت میں مسواک کی پابندی کیا کرتے تھے؛ چناں چہ زوجہ پیغمبر، بنت صدیق اکبر سیدتنا حضرت عائشہ صدیقہ سے پوچھا گیا کہ سرور کائنات سالی سلام جب گھر میں تشریف لاتے تو سب سے پہلا کام کیا کرتے؟ کس کام سے آغاز فرماتے؟) تو فرمایا: کہ ” جب کبھی آپ سلیم گھر میں تشریف لاتے تو سب سے ) پہلا کام مسواک کرتے“
شريح بن هَانِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ : بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يَبْدَأُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دخل بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: بِالسَّوَاكِ
دن اور رات میں جب بھی نیند سے بیدار ہوتے تو مسواک استعمال کرتے ؛ جیسا کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول خدا سا لیم جب بھی رات اور دن میں نیند سے بیدار ہوتے تھے تو وضو کرتے وقت پہلے مسواک کرتے تھے، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْقُدُ مِنْ لَيْلٍ وَلَا نَهَارٍ فَيَسْتَيْقِظُ إِلَّا يَتَسَوَّلُ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّا
اسی طرح حضرت حذیفہ کا بیان ہے کہ جب نبی اکرم صلہ ایک رات کو تہجد کے لیے اٹھتے تھے تو اپنا منہ مسواک سے صاف کرتے تھے:
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ لِلتَّهَجُدِ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ
نیز ایک روایت میں حضور انور صلی یکم فرماتے ہیں کہ: ” میں نے اپنے آپ کو خواب میں مسواک کرتے ہوئے دیکھا؛ چناں چہ اس دوران دو آدمی میرے پاس آئے ، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک دینی چاہی ، تو مجھے کہا گیا:
بڑے کو دو ، تو میں نے بڑے کو دے دی ۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَرَانِي فِي الْمَنَامِ أَتَسَوَّلُ بِسِوَالٍ فَجَانَّنِي رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا فَقِيلَ لى : كبر فَدَفَعَتِهِ إِلَى الْأَكْبَرِ مِنْهُمَا (۲)
نبوی زندگی میں مسواک کا اہتمام اس قدر تھا کہ آپ سخت بیماری کے عالم اور مرض الوفات میں بھی اس سے غافل نہ ہوئے ، بخاری شریف کی روایت میں سیدہ عائشہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ سلیم کی وفات میرے گھر میں ، میری باری کے دن ہوئی ، آپ اس وقت میرے سینے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے، جب آپ بیمار ہوئے تو ہم ) بار ہوئے تو ہم ( ازواج مطہرات ) آپ کی صحت کے لیے دعائیں کیا کرتے تھے، اس بیماری میں بھی میں آپ کے لیے دعا کرنے لگی؟ لیکن آپ صلی پ صلی ا یکم فرمارہے تھے ( اور آپ کا سر آسمان کی طرف اٹھا ہوا تھا) في الرفيق الأَعْلَى فِي الرَّفِيقِ الأَعْلَى اور اسی دوران حضرت عبدالرحمن بن ابو بکر آئے تو ان کے ہاتھ میں ایک تازہ ٹہنی تھی ، آپ صلی سلیم نے اس کی طرف دیکھا تو میں سمجھ گئی کہ آپ علی ای ایلام مسواک کرنا چاہتے ہیں؛ چناں چہ وہ ٹہنی میں نے ان سے لے لی، پہلے میں نے اسے چبایا، پھر صاف کر کے آپ کو دے دی، آپ صلی کلیم نے اس سے مسواک کیا، جس طرح پہلے آپ مسواک کیا کرتے تھے، اس سے بھی اچھی طرح سے کیا، پھر آپ صلی سلیم نے وہ مسواک مجھے عنایت فرمائی اور آپ کا ہاتھ جھک گیا ، یا ( راوی نے یہ بیان کیا کہ ) مسواک آپ کے ہاتھ سے چھوٹ گئی ، اس طرح اللہ تعالیٰ نے میرے اور آپ صلی یہ علم کے تھوک کو اس دن جمع کر دیا جو آپ کی دنیا کی زندگی کا سب سے آخری دن اور آخرت کی زندگی کا سب سے پہلا دن تھا۔“
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي وَفِي يَوْمِي، وَبَيْنَ سَحْرِى وَنَحْرِي، وَكَانَتْ إِحْدَانَا تُعَوِّذُهُ بِدُعَاءِ إِذَا مَرِضَ ، فَذَهَبْتُ أُعَوِّذُهُ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ ، وَقَالَ: "فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى " ، وَمَرَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ وَفِي يَدِهِ جَرِيدَةٌ رَطْبَةٌ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ بِهَا حَاجَةً فَأَخَذْتُهَا، فَمَضَغْتُ رَأْسَهَا وَنَفَضْتُهَا فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ، فَاسْتَنَّ بِهَا كَأَحْسَنِ مَا كَانَ مُسْتَنَّا ، ثُمَّ نَا وَلَنِيهَا فَسَقَطَتْ يَدُهُ أَوْ سَقَطَتْ مِنْ يَدِهِ، فَجَمَعَ اللَّهُ بَيْنَ رِيقِي وَرِيقِهِ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنَ الدُّنْيَا، وَأَوَّلِ يَوْمٍ مِنَ الْآخِرَۃ
مختصر یہ کہ پیغمبر خداسلام نے مسواک کو انبیاء ورسل کی مشترکہ سنت اور دائمی عادت میں شمار فرمایا، اور اپنی پوری حیات طیبہ مسواک کا اہتمام کر کے امت کو عملی دعوت دی ہے کہ ہر امتی پورے ذوق وشوق کے ساتھ مسواک کا صد فیصد اہتمام کریں محض غفلت وسستی کے بنا پر کوتا ہی نہ کریں ، اتباع سنت اور فضائلِ مسواک کے استحضار کی نیت سے مسواک کی عادت ڈالیں ۔
وَفَقَنَا الله
مفتی صادق امین قاسمی