!!السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امیر معاویہ ستارہ نبوت بھی ہیں اور ستارہ آسمانی بھی ہیں ۔اللہ رب العزت نے دونوں نعمتیں حضرت معاویہ کے حصہ میں رکھ دیں۔
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پیغمبر کے وہ صحابی ہیں جن کا ستارہ ہونا نسب میں شامل ہے ، نام میں شامل ہے۔
حضرت معاویہ کا تو نام ہی بلندی والا ہے ۔ اللہ نے حضرت معاویہ کے نام میں بلندی رکھ دی ہے۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں ؛
" نام کا ذات پر اثر پڑتا ہے "
حضرت معاویہ کے نام میں تو بلندی ہے ہی اللہ رب العزت نے پیغمبر ﷺ کے صدقہ میں ان کی ذات کو بھی بلندی عطا فرما دی ۔
تمام صحابہ ستارے ہیں :
حضرت ابو بکر صدیق حضرت عمر فاروق حضرت عثمان غنی حضرت علی تمام صحابہ ستارے ہیں ۔ لیکن جس کا نام ہی ستارہ ہے وہ امیر معاویہ ہیں ۔
بقلم ؛ کلثوم الیاس حنفی 🖋️