کتاب کھانے سے بہتر
✍🏻 محمد عادل ارریاوی
______________________________
گزشتہ کل میرے ایک بہت قریبی ساتھی اور دوست مولانا عبادالرحمٰن بھاگلپوری نے کہا کہ بڑے دنوں سے میری دلی تمنا تھی کہ میں آپ کو کچھ کھلاؤں لیکن آپ میرے پاس تشریف نہیں لاتے تھے اس دفعہ جب ملاقات ہوئی تو کھلانے کی خواہش ظاہر کی تو میں نے کہا کہ ہمیشہ تو ہر چیز کھاتے پیتے رہتے ہیں اگر ہمیں کچھ کھلانا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر ہے کہ مجھے کھلانے کے بدلے کوئی کتاب ہدیہ کر دیں انہوں نے کہا کہ یہ تو بہت اچھی بات ہے کیونکہ کچھ کھا لیں گے تو وہ آج سے کل تک ہضم ہو جائے گا لیکن کتاب جب تک پڑھتے رہیں گے آپ کو ثواب ملتا رہے گا اس لیے اسی وقت انہوں نے مجھے یہ کتاب (قلم نما) جو کہ ابن الحسن عباسی صاحب کی لکھی ہوئی ہے ہدیہ کی جب میں نے کتاب لی اور کھولی تو مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ مجھے اس کتاب کی بڑے دنوں سے تلاش تھی جزاک اللّٰہُ واحسنُ الجزا فی الدارین ۔
میں دل کی عمیق گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ربّ العزت انہیں ہمیشہ شاد و آباد خوش و خرم رکھے سلامت رکھے اور اس کتاب کی بدولت اسے ذریعۂ آخرت بنائے دین کا داعی پکا سچا رہبر بنائے آمین یا ربّ العالمین۔