برکت صرف پیسوں کی کثرت میں نہیں ھوتی،
برکات یہ بھی ھیں کہ ایک مہینہ، دو یا تین ماہ گزر جائیں اور تمہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے، کیونکہ اللہ نے تمہاری صحت میں برکت دی ھو۔

برکت یہ ھے کہ موسم، دو یا تین بدل جائیں اور تمہیں نیا لباس لینے کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ تمہارا جسم ویسا ھی رھے اور اللہ نے تمہارے لباس اور جسمانی حالت میں برکت رکھی ھو، کہ نہ لباس پھٹے اور نہ خراب ھو۔

برکت یہ ھے کہ تم تھوڑا کھانا کھاؤ اور سیر ہو جاؤ۔
برکت یہ ہے کہ تم کم سو کر بھی تروتازہ اٹھو۔

برکت یہ ھے کہ تم کوئی نئی بات سیکھو اور فوراً سمجھ جاؤ، بغیر کسی کی مدد کے۔

برکت یہ ھے کہ تم ایسی جگہ جاؤ جہاں رش ھو اور تاخیر کا اندیشہ ھو، لیکن اللہ تمہارے معاملات آسان کر دے، بغیر تمہاری کوشش کے۔

برکت یہ ھے کہ تم جہاں بھی جاؤ، لوگ تم سے محبت کریں، بغیر کسی اضافی محنت کے۔

برکت بے شمار چیزوں میں ھوتی ھے جنہیں گنا نہیں جا سکتا، مگر ھم خود ھی اپنی سوچ کو محدود کر لیتے ھیں۔

یا اللہ پاک عزوجل! جو تُو نے ھمیں عطا کیا ھے، اس میں برکت و رحمت عطا فرما۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین

┄┅════❁❁═══۔
از۔ محمد ساجد قاسمی